کبل: کوزہ بانڈی میں بچوں کی پراسرار وبائی بیماری سے ہلا *کتوں کی افواہوں کی وضاحت سامنے آگئی۔
ڈاکٹر لیاقت (EPI کوآرڈینیٹر) کی رپورٹ کے مطابق ایک خانہ بدوش خاندان کے دو بچوں کو بخار اور سینے کی انفیکشن کی شکایت ہوئی جو بعد میں پیچیدہ نمونیا کی شکل اختیار کرگئی کیونکہ بچوں کو بروقت کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ یا مناسب دوا نہیں مل سکی۔ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طور دونوں بچوں کو پشاور ریفر کردیا۔
افسوسناک طور پر بچہ دوا ملنے سے پہلے ہی دم ت و ڑ گیاجبکہ بچی کو نظر انداز کر دیاگیا کیونکہ والدین صدمے کی حالت میں بچوں کو واپس لے گئے اور ہسپتال میں داخل نہ کرایا۔ نتیجتاً واپسی پر وہ بچی بھی وفا ت پاگئی۔
محکمۂ صحت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کا بھی معائنہ کیا اور دو افراد کو سینے کی انفیکشن کی تشخیص پر اسپتال میں داخل کرایا۔
لہٰذا عوام الناس تسلی رکھیں۔ کسی قسم کی کوئی وبا نہیں پھیلی۔ بروقت علاج نہ دینے سے واقعہ رونما ہوا۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
13/07/2025
مدین: بشیگرام میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اور لڑکی ق ت ل۔ ق ت ل ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل نظام اور مسماۃ (ن) شامل۔ نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ۔ پولیس ذرائع
#خبرنامہ #سوات #عاجل
13/07/2025
کبل سوات(رپورٹ علی شیر میاں)کوزہ بانڈئ میں خ طر ناک وائرس نے 2 بچوں کی ج ا ن لے لی۔ دیگر 9 متاثرہ بچے ہسپتال منتقل۔ علاقہ میں خو *ف و حرا *س پھیل گیا۔ گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئ میں خ طر ناک وائرس سے متاثرہ دو بچے جان کی با زی ہار گئے۔ جاں ب ح ق ہونے والوں میں 5 سالہ بسریلا بی بی اور 9 سالہ ضیاء اللہ شامل ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ دیگر 9 بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں گلالئ، سعید اللہ، رفیع اللہ، شجاع اللہ، عزیز اللہ اور نسرین وغیرہ سکنہ محلہ غالیخیل کوزہ بانڈئ شامل ہیں.
متاثرہ خاندان کے مطابق اس بیماری میں پہلے بچے کو بخار اور گلے میں شدید درد اٹھتاہے اور پھر اچانک متاثرہ بچے کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے.
اس سلسلے میں محکمۂ صحت سوات نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. تاہم عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسینیشن ٹیموں کی تعداد میں ہنگامی بنیادوں پر اضافہ کرکے علاج کو مکمل طور پر فری کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاں ب ح ق ہونے والے بچے کے والد نے لوگوں سے ادھار لیکر 120000 روپے کے عوض انجکشن خریدا تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے بچے کی جان نہ بچا سکا.
#خبرنامہ #سوات #عاجل
13/07/2025
سوات: مٹہ سربانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائ *رنگ سے کسان جاں ب ح ق۔ مٹہ شاہ ڈھنڈ میں فائ *رنگ سے جوانسال سلمان جاں ب ح ق۔ سیدوٹیچنگ ہسپتال کی حدود میں ایک شخص فائ *رنگ سے شدید زخ *می جبکہ رحیم آباد حدود ڈھنڈونو قلعہ میں خالی بلڈنگ سے نامعلوم ل ا ش برآمد۔ پولیس کی جانب سے مقدمات درج۔ تفتیش شروع۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
10/07/2025
میاندم خوڑ میں سیلابی ریلا۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
10/07/2025
کبل: ایک دوست عابد رازق ولد محمد رازق سے ننگولئ اور کانجو کبل کے بیچ بٹوہ کہیں گم ہوگیا ہے جس میں 12،13 ہزار نقد روپے، قومی شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ پڑے ہوئے تھے۔ کسی کے بھی ہاتھ لگے تو ذیل نمبر پر رابطہ کرکے مشکور فرمائیں۔
03436271641
#خبرنامہ #سوات #عاجل
09/07/2025
کالام کے عوام کا صوبائی حکومت اور تحصیل بحرین انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا اختتام پذیر۔ کالام، اریانئی، پشمال، اتروڑ، گبرال اور مٹلتان سے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے تحصیل چوک کالام میں دھرنا دیا اور مین شاہراہ کو گھنٹوں بلاک کیا۔ دھرنا پوری رات بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کالام کے جنگلات، دریاؤں اور مشترکہ اراضی پر حکومتی مداخلت بند کیا جائے۔ مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ان کے روزگار اور سیاحتی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو جیل بھجوا رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بحیثیت مقامی باشندگان ان کے مالکانہ حقوق کو تسلیم کیا جائے اور قدرتی وسائل سے انہیں محروم نہ کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، صدر ٹریڈ یونین ملک راحت باچا، ملک حسن زیب، سابق ناظم ضیاءالحق، وزیرالملک، حافظ ابن روزی، وی سی چئیرمین حافظ یحی، شمشیر شاہد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بحرین انتظامیہ فوری طور پر ان سے معافی مانگے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا دائرہ کار وسیع کرکے انتظامیہ کے دفتروں کے سامنے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔
انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا و احتجاج ختم کردیاگیا۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
09/07/2025
خوازہ خیلہ پولیس کے بڑی کارروائی۔ بڑے پیمانے پر شراب برآمد۔
کاروائی کے دوران ملزم گوردیپ کمار سے 40 چھوٹے بوتل شراب، 1عدد دو لیٹر اور 6 عدد کین شراب برآمد کرکے ان خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مزید کاروائی کےلئے سفید کپڑوں میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
09/07/2025
بحرین: نامعلوم شخص نے دریا میں چھلانگ لگادی۔ اطلاع ملنے پر SHO تھانہ فتح پور ایاز خان نے اپنے کانسٹیبل سمیت دریا سے ل ا ش نکال لی۔ شناخت کیلئے ہسپتال منتقل۔ ایس ایچ او ایاز خان نے کہا کہ جب ان کو بندے کے چھلانگ لگانے کی اطلاع ملی تو وہ گشت پر تھے اور فوراً دریا کی طرف چل دوڑے۔ ل ا ش کو دریا میں بہتا دیکھ کر فوراً اپنے کانسٹیبل سمیت دریا میں چھلانگ لگاکر ل ا ش نکال لی۔ تب تک ریسکیو 1122 کو اطلاع دیدی تھی اور ان کے پہنچنے پر ل ا ش ان کے حوالے کردی گئی جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
08/07/2025
اف سوس ناک: 6 سالہ بچہ نیکپیخیل نہر میں ڈوب کر جا ں ب حق۔
اب تک نہر میں ڈوب کر جا ں ب حق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔
(رپورٹ عبداللہ خان) سوات تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی محلہ کوٹکی میں نیکپیخیل نہر ایک اور معصوم جان ن گ ل گئی۔ چھ سالہ رحیم اللہ ولد عمر زیب نہر میں ڈوب کر جا ں ب حق ہوگیا۔ اس نہر میں اب تک 34 افراد اپنی جانیں گن وا چکے ہیں۔ علاقے میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب نہر مقامی لوگوں کے لیے خط رہ بن چکا ہے۔ عوام کی جانب سے کئی بار متعلقہ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر نہر کی اطراف حفاظتی جنگلہ یا رکاوٹیں لگائی جاتیں تو متعدد جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایری گیشن اور متعلقہ محکموں سے فوری کارروائی اور نہر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مزید غفلت برتی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ یہ سانحہ علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر چھوڑ گیا ہے، جبکہ معصوم بچے کی م و ت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
08/07/2025
سوات بالخصوص کبل میں کی ناقص کارکردگی اور صارفین
_________________________________
ٹیلی نار سروس نے صارفین کا ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔ سگنل ہونے کے باوجود کال ملانا جوئے شیر لانے کے مترادف۔ اکثر علاقوں میں سگنل بھی مکمل غائب۔ کئی علاقوں میں فورجی سروس مکمل معطل۔ بارہا رابطوں اور سوشل میڈیا پر ہائیلائٹ کرنے کے باوجود ادارہ ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ صارفین کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔ عوام کو فی الفور سہولت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل میں ٹیلی نار سروس برائے نام رہ گئی۔ پہلے بجلی چلی جانے کے بعد سروس کام کرنا چھوڑ دیتا تھا جبکہ اب دن رات سروس مکمل ناکارہ رہتی ہے۔ بیسیوں دفعہ نمبر ملانے کے بعد کہیں نمبر پر گنٹی چلی جاتی ہے اور نمبر مل جاتا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں نمبر ملانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتاہے۔ دوسری جانب فورجی ڈیٹا بھی برائے نام رہ گیا ہے۔ صارفین فورجی استعمال کیلئے ڈیٹا پیکیج کرلیتے ہیں لیکن دورانیہ گزرجاتا ہے اور ڈیٹا کام نہیں کرپاتا۔ اس حوالے سے بیرون ملک مقیم افراد نے بھی رابطہ کرکے بتایا کہ گھروں میں اگر انٹرنیٹ سسٹم موجود نہ ہو اور مسافر گھروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ رابطہ نہیں کرپاتے۔ دن میں کم از کم ایک دفعہ گھر رابطہ کرنا پڑتا ہے لیکن ٹیلی نار کی ناقص کوریج اور انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے کئی دن رابطہ نہیں ہوپاتا۔ اس حوالے سے کئی دفعہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر آوازیں اٹھائی گئی ہیں لیکن مذکورہ ادارہ ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ صارفین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ ادارہ کا قبلہ درست کراکر صارفین کو سہولت فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
#خبرنامہ #سوات #عاجل
Be the first to know and let us send you an email when Swat Khabarnama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.