
31/07/2025
**تحصیل مٹہ میں وکلا اور پولیس کشیدگی: پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا دورہ، قانون کی بالا دستی پر زور**
اپرسوات(پریس ریلیز) — پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر ملاکنڈ ڈویژن **ملک شاہ ایوب خان**، ضلعی صدر **ڈاکٹر امتیاز**، ضلعی جنرل سیکریٹری **محمد احسان اللہ**، جوائنٹ سیکریٹری **جاوید خان**، فلڈ ویزیٹر **ملک عبدالغفور لالا** لیگل ایڈوائزر سلیمان خان** سمیت اعلیٰ مشران نے آج **تحصیل مٹہ** کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں **وکلا اور پولیس کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی** پر جائزہ لیا گیا۔
ہیومن رائٹس کے نمائندگان نے وکلا برادری سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سنے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا بغور مشاہدہ کیا اور معاملے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر ہیومن رائٹس مشران نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ:
"پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی بھی ہے۔ کسی بھی شہری کو یرغمال بنانا یا جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول عمل ہے۔"**
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے حل کریں تاکہ اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم رہ سکے۔
**پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس** کا وفد اس عزم کے ساتھ میدان میں موجود رہا کہ وہ آئندہ بھی مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔