Bahar Ali Yousafzai

Bahar Ali Yousafzai Corresspondent ......daily nai baat. Express.swat salam. Bhasha news. Swatpost.com.bos news.com.bureau chief rawabit international megzine.

معروف نیورالوجسٹ و میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد طارق کی خدمات قابلِ ستائش قراربرہ باماخیلہ کے معروف نیورالوجسٹ اور میڈیکل ...
23/05/2026

معروف نیورالوجسٹ و میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد طارق کی خدمات قابلِ ستائش قرار

برہ باماخیلہ کے معروف نیورالوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد طارق اپنی پیشہ ورانہ مہارت، خلوص، دیانتداری اور انسان دوستی کے جذبے کی بدولت عوامی حلقوں میں بے حد قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بہترین اخلاق، درست تشخیص اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویے کے ذریعے علاقے میں ایک بااعتماد اور کامیاب معالج کی حیثیت قائم کی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکٹر محمد طارق نہ صرف جدید طبی علوم پر گہری دسترس رکھتے ہیں بلکہ ہر مریض کے ساتھ انتہائی شفقت، تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ اعصابی امراض، دماغی کمزوری، فالج، سر درد، ذہنی دباؤ اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں ان کی مہارت کو مریضوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد طارق مریضوں کے علاج کو محض پیشہ نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت سمجھتے ہیں۔ وہ مریضوں کو بیماری کی مکمل آگاہی دینے، احتیاطی تدابیر سمجھانے اور بروقت علاج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھی لوگ ان سے علاج اور مشورے کے لئے رجوع کرتے ہیں۔

سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں نے ڈاکٹر محمد طارق کی خدمات کو موجودہ دور میں ایک مثبت مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مخلص اور ایماندار ڈاکٹر معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انسانیت کا جذبہ رکھنا بہت بڑی خوبی ہے، اور ڈاکٹر محمد طارق اس کی بہترین مثال ہیں۔

اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر محمد طارق کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

مبارک باد ہم ڈاکٹر قیصر زیب کو پی ایم ڈی سی امتحان 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔منجانب . ...
23/05/2026

مبارک باد

ہم ڈاکٹر قیصر زیب کو پی ایم ڈی سی امتحان 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
منجانب . بہار علی یوسفزئی

برسوات کے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر...
18/05/2026

برسوات کے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر مٹہ محمد ادریس خان نے اُن کا استقبال کیا جبکہ لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر برسوات نے پرچم کشائی کی اور ضلع کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس سے قبل باب مٹہ پہنچنے پر نئے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا گیاجہاں مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کی جانب سے اُنہیں پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے گئے۔ استقبال کرنے والوں میں تاجر برادری کے نمائندے، وکلاء، برسوات پریس کلب کے عہدیداران و صحافی، عمائدین علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

بعد ازاں تحصیل بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ کے اسسٹنٹ کمشنرز محمد ادریس خان، لقمان خان اور محمد یار خان نے ڈپٹی کمشنر برسوات سے ملاقات کی اور ضلع کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر برسوات سہیل احمد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع برسوات کی تعمیر و ترقی، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی، بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر انتظامی نظام اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں برسوات کو ترقی یافتہ، پُرامن اور مثالی ضلع بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

17/05/2026

مٹہ بر سوات۔سابق صوبائی وزیر قاری محمود کاعطاء شاپنگ مال ڈیٹپانئی تحصیل مٹہ برسوات کے قیام کا افتتاح ایک بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔عوام کو بڑی عید کے موقع پر ہر قسم کی شاپنگ پر 20% کا آفر بہت بڑی خوشخبری ہے، آج ہی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔03713726399

17/05/2026
15/05/2026

#سوات کی خوبصورت وادیاں

تحصیل Matta  کے تمام خواتین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ درجہ زیل ہفتو ں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تشریف لاکر اپنا سروے...
21/04/2026

تحصیل Matta کے تمام خواتین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ درجہ زیل ہفتو ں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تشریف لاکر اپنا سروے کرائیں

اہم عوامی اطلاع برائے احتیاطتمام معزز دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرے نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے فیس بک، ٹک ٹاک...
19/04/2026

اہم عوامی اطلاع برائے احتیاط

تمام معزز دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرے نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر جعلی (فیک) اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کا مجھ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
میرا صرف ایک آفیشل اکاؤنٹ موجود ہے، اس کے علاوہ باقی تمام پروفائلز جعلی ہیں۔
براہِ کرم ایسے اکاؤنٹس سے محتاط رہیں، ان سے کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہ کریں، اور ممکن ہو تو انہیں رپورٹ کریں۔ ساتھ ہی دوسروں کو بھی آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔ سعید الرحمان

پریس ریلیز 17 اپریل 2026جاری کردہ: اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی USDA گزشتہ روز اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ای ک...
17/04/2026

پریس ریلیز
17 اپریل 2026
جاری کردہ: اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی USDA

گزشتہ روز اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ای کھلی کچہری کے دوران مقامی افراد کی شکایت پر ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوذب عباس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مہوڈنڈ روڈ سے گلیشیئر ہٹانے اور راستہ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق یو ایس ڈی اے کی بھاری مشینری کے ذریعے روڈ سے گلیشیئر ہٹا کر راستہ صاف کیا گیا جس کے بعد سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی فور بائی فور گاڑیوں کے لیے اسی روڈ کو یو ایس ڈی اے کی مشینری کے ذریعے عارضی طور پر کھولا گیا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید الرحمان نے مزید واضح کیا کہ مذکورہ روڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم ڈائریکٹر جنرل شوذب عباس کی ہدایت پر مقامی آبادی اور سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر فوری اقدامات اٹھائے گئے تاکہ آمد و رفت میں حائل مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

Address

Mingora
Swat
1930

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahar Ali Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahar Ali Yousafzai:

Share

Category