21/04/2026
📢 پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد وومن ونگ کی صدر نورالعین خالق کا اہم مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد کی وومن ونگ کی صدر نورالعین خالق صاحبہ نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ جدید دور میں بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، مگر افسوس کہ آج بھی کئی علاقوں میں بچیاں اس بنیادی حق سے محروم ہیں۔
خصوصاً این اے 16 کے علاقے سرکل باکوٹ کی 8 یونین کونسلز جن میں ککمنگ، دلولہ، نکھیتر، بوئی وغیرہ شامل ہیں، وہاں بچیاں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پانچویں جماعت کے بعد مناسب سکول نہ ہونے کے باعث بچیاں تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہیں، جبکہ کچھ بچیاں مجبوری کے تحت بوائز ہائی سکول میں آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرتی ہیں، جو کہ نہایت محدود اور ناکافی ہے۔
نورالعین خالق صاحبہ نے کہا کہ یہ صورتحال لمحہ فکریہ ہے اور حکومت کی عدم توجہی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان علاقوں میں گرلز ہائی سکولز قائم کیے جائیں تاکہ بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر بچی کا بنیادی حق ہے، اور اس سے محروم رکھنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
✊ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ تعلیم، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔