18/09/2025
سوات۔
وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام بیرون ملک سے واپسی کے فوراً بعد سیدھا سوات پہنچے اور ملک صدیق خان کے مسمار شدہ سالوں سے چلنے والے ہوٹلوں کا ان کے بیٹے نصیراحمد اور دیگر کے ہمراہ دورہ کیا۔
بعد ازاں وہ ملک صدیق خان کی رہائشگاہ بھی گئے اور ان سے ملاقات کی۔
انجینئر امیر مقام نے کئی سال سے چلنے والے ہوٹلوں کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر دلی رنج ہیں اور جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ہم ہر سطح پر مالکان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک بڑے پتھر اور چٹان پر قائم سالوں پرانے چلتے ہوئے ہوٹلز گرا کر دریا کو کون سا راستہ دیا جا سکتا ہے؟ ایک طرف مالک کا کروڑوں روپے کا نقصان ہے اور دوسری طرف سوات کی سیاحت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔”