Daily Swat Khabar

Daily Swat Khabar NEWS UPDATE

02/11/2025

سپیکر بابر سلیم سواتی صاحب سوات آمد پر گجر قوم کے مشران نے سپیکر صاحب کو خوش آمدید کہا اور گجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے پر شکریہ ادا کیا ۔۔ ゚viralシ

میں خیبر پختون خوا میں گوجری زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ ملنے پر تمام گوجر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہو...
29/10/2025

میں خیبر پختون خوا میں گوجری زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ ملنے پر تمام گوجر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں
یہ گوجر قوم کی شناخت، ثقافت اور زبان کی بڑی کامیابی ہے
سید اکبر خان

مبارک بادمیں خیبر پختون خوا میں گوجری زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ ملنے پر تمام گوجر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک با...
29/10/2025

مبارک باد
میں خیبر پختون خوا میں گوجری زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ ملنے پر تمام گوجر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں
یہ گوجر قوم کی شناخت، ثقافت اور زبان کی بڑی کامیابی ہے
ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محمد نعیم خان پی کے 10

خیبر پختون خوا میں گوجری پارلیمانی زبان بننےپر تمام گوجر قوم کو مبارک باد۔🎉✨️
28/10/2025

خیبر پختون خوا میں گوجری پارلیمانی زبان بننےپر تمام گوجر قوم کو مبارک باد۔
🎉✨️

24/10/2025

آگاہی پیغام!
سوات رو رہا ہے، ہمیں آواز اُٹھانی ہوگی! ✊
آؤ اپنے سوات کے لیے کھڑے ہوں — تعلیم، صحت اور امن کے ساتھ!











إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل و سا...
24/10/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل و سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 4 حضرت مولانا رحیم اللہ صاحب کی دادی محترمہ وفات پا گئی ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے (24 اکتوبر 2025 بروز جمعہ) قلاگئی نوخارہ میں ادا کی جائے گی۔
تمام متعلقین و احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔

16/10/2025

سوات موٹر وے ٹنل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 15
افراد جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی۔زخمیوں اور جاں بحق میں بچے اور خواتین شامل، زرائع

ریسکیو 1122 ملاکنڈ / افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ

ملاکنڈ: سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ جائے وقوعہ پر موٹروے پولیس اور عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور عملے نے بعض زخمیوں اور لاشوں کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کیا۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین، علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو مختلف علاقوں میں موسمی طور پر نقل مکانی کرتا رہتا تھا۔

حادثے کی نوعیت انتہائی سنگین تھی، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ

انا للہ وانا الیہ راجعون  محمد غفور اور امیر زیب کے والد صاحب (محمد خاندا) وفات پا گئے ہیں۔  نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:00 ب...
14/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
محمد غفور اور امیر زیب کے والد صاحب (محمد خاندا) وفات پا گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:00 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض کر کے انکا استعفی واپس ک...
13/10/2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض کر کے انکا استعفی واپس کر دیا

کل سے سالانہ بجلی کے مرمت کیلئے پرمٹ شروع ہونگے جس کے باعث صبح 8 بجے سے 12 بجے تک بجلی بند رہیگی جوکہ 30 تاریخ تک جاری ر...
13/10/2025

کل سے سالانہ بجلی کے مرمت کیلئے پرمٹ شروع ہونگے جس کے باعث صبح 8 بجے سے 12 بجے تک بجلی بند رہیگی جوکہ 30 تاریخ تک جاری رہیں گے تحصیل کبل کے تمام فیڈرز اس سے متاثر ہونگے لہذا اپنی پانی کی ضرورت بروقت پوری کرنے کی کوشش کریں۔شکریہ منجانب ایس ڈی او پسکو کانجو سب ڈویژن

علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض، 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب
13/10/2025

علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض، 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو ایک برادر اسلامی ملک سمجھ کر ترجیح دی، حتیٰ کہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی اکثر محت...
12/10/2025

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو ایک برادر اسلامی ملک سمجھ کر ترجیح دی، حتیٰ کہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی اکثر محتاط رویہ اختیار کیا — صرف اس لیے کہ افغانستان ناراض نہ ہو۔

مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج اسی 'بھائی' نے کھل کر بھارت جیسے دشمن ملک سے ہاتھ ملا لیا، اور پاکستان کے مفادات کے خلاف کھڑا ہو گیا۔

اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان جذبات سے ہٹ کر اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھے۔ اگر امریکا سے تعلقات بہتر کرنے سے خطے میں توازن قائم ہوتا ہے، تو ہمیں اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

افغانستان کے سبب جو فاصلے امریکا سے پیدا ہوئے تھے، وہ بنیاد اب باقی نہیں رہی، لہٰذا نئی خارجہ پالیسی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Swat Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share