Anas Khan Qazi

Anas Khan Qazi وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا

فھم قرآن کلاس 19,20, 21 ستمبر بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار بعد از نماز مغربمقام۔ القلم سکول اینڈ کالج کانجو چوک۔مدرس: حافظ ا...
16/09/2025

فھم قرآن کلاس
19,20, 21 ستمبر بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار بعد از نماز مغرب
مقام۔ القلم سکول اینڈ کالج کانجو چوک۔
مدرس: حافظ اسرار احمد ( امیر جماعت اسلامی تحصیل کبل)

آئیے! آج اپکو کچھ ایسے بندوں سے ملاتا ہو جنہوں نے اپنے زخموں اور دردوں کے بجائے دوسروں کے دکھ اور درد کا بیڑا اٹھایا ہے ...
15/09/2025

آئیے! آج اپکو کچھ ایسے بندوں سے ملاتا ہو جنہوں نے اپنے زخموں
اور دردوں کے بجائے دوسروں کے دکھ اور درد کا بیڑا اٹھایا ہے ۔۔
تعارف۔۔۔۔
یہ ہے محترم ضیاء اللہ ( صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات)
سوات کے سیلابی مناظر کے بیچ ایک ایسا کردار ابھرتا ہے جو قربانی، حوصلے اور خدمت کی ایک زندہ مثال ہے۔ ضیاء اللہ خان، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات، پرنسپل حرا سکول منگلور، خود شدید نقصان کا سامنا کرنے کے باوجود خدمت کے میدان سے پیچھے نہ ہٹے۔ وہ پل جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تعمیر کیا تھا، دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گیا۔ سکول کے دو سیکشن میں پانی میں سے فرنیچر و دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔ بھائی کا زیرِ تعمیر گھر کا ڈی پی سی اکڑ گیا، اور اپنے گھر میں بھی سیلاب کا پانی بھر آیا۔ لیکن اس سب کے باوجود، جب ہم ان کے در پر پہنچے تو بیٹا گھر سے پانی نکالنے میں مصروف تھا، اور ضیاء اللہ خان خود میدانِ خدمت میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ فون پر بات ہوئی تو لہجے میں شکوے کا شائبہ تک نہ تھا، صرف حوصلہ، ایمان اور انسانیت کی خوشبو تھی۔ انہوں نے نہ پلٹ کر اپنے سکول کو دیکھا، نہ گھر کو، بس رات گئے تک لوگوں کے دکھ بانٹتے اور امید کے چراغ جلاتے رہے۔ 15 اگست سے لیکر آج تک پورے سوات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جتنے بھی سرگرمیاں ہورہی ہیں سب انہی کے کوششوں سے ہورہی ہے آج بھی میدان میں الخدمت بیس کیمپ مکانباغ سے آج بھی لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔
ایسے لوگ معاشرے کی بقا اور خیر کے اصل ستون ہیں۔ اللہ ان پر اپنا خاص رحم فرمائے اور ان کی کوششوں کو قبولیت کا شرف عطا کرے۔ آمین۔

15/09/2025

کوکاری سوات۔۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے محترم اختر علی خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات کے سرپرست میں کوکاری کے متاثرین سیلاب میں متعدد پیکجز تقسیم کیے مزید معلومات کیلئے ویڈیو دیکھیے

🌊🤲 الخدمت فاؤنڈیشن سوات خدمت کے سفر میں آگےصدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات جناب ضیاء اللہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرہ عوام کی بے ...
15/09/2025

🌊🤲 الخدمت فاؤنڈیشن سوات خدمت کے سفر میں آگے

صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات جناب ضیاء اللہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرہ عوام کی بے لوث خدمت کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
الخدمت ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے متاثرین کو:
✅ ملبہ ہٹانے ،راستے صاف کرنے
✅ راشن اور پکا ہوا کھانا
✅ خیمے اور کمبل
✅ میڈیکل کیمپس اور ریسکیو سروسز
✅ بچوں کو کتابیں ،بیگس،
✅ روزگار بحال پروگرام

فراہم کیے اور سوات کے باسیوں کے دکھ درد میں عملی طور پر شریک رہے۔

یہی ہے الخدمت کا اصل مقصد: انسانیت کی خدمت

14/09/2025

سوات
الخدمت "بنو قابل خیبرپختونخوا شمالی 1.0" – کورس کمپلیشن تقریب

الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا شمالی کے بنو قابل پروگرام کے تحت، کبل سوات میں "بنو قابل KP 1.0" سمر بیچ کورس کی تکمیل پر ٹیپو شہید ماڈل سکول اینڈ کالج کبل کے کانوکیشن ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا مقصد اُن سینکڑوں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی تھا جنہوں نے مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کورسز کامیابی سے مکمل کیے۔ اسی موقع پر طلبہ کے حتمی امتحانات کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں:
حمید الحق (امیر جماعت اسلامی ضلع سوات)
ضیاء اللہ (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات)
اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

مقررین نے نوجوانوں کے کردار، ہنر مندی، اور معیشت میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو باہنر بنا کر خودمختار بنانا ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

آخر میں گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی گئی، اور پروگرام کے ٹرینرز، رضاکاروں اور پارٹنرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
Your future starts here – Register for Bano Qabil Free IT Courses at banoqabil.org

13/09/2025

خدمت ہمارا عزم۔۔۔
ریلیف ہمارا فرض۔۔۔۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ کی طرح اپنا تسلسل جاری رکھا

جماعت اسلامی ضلع سوات کے بانی رکن منشی فضل احمد آف کبل  کا ایکسیڈنٹ۔ آج امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محترم حمید الحق صاحب ...
13/09/2025

جماعت اسلامی ضلع سوات کے بانی رکن منشی فضل احمد آف کبل کا ایکسیڈنٹ۔ آج امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محترم حمید الحق صاحب کا انکے رہائش گاہ پر آمد اور انکے عیادت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محترم حمید الحق نے فضل احمد منشی صاحب کے صحت کیلئے دعا کی اور جماعت اسلامی ضلع سوات کے تمام ارکان و کارکنان سے اپیل کی کہ منشی صاحب کے صحت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین

خدا کے رسولﷺ جب مبعوث ہوئے ، اس وقت یہ مرکز توحید (خانہ کعبہ ) دنیا کا سب سے بڑا بت خانہ تھا، 360جھوٹے خداؤں کے بُت اس م...
13/09/2025

خدا کے رسولﷺ جب مبعوث ہوئے ، اس وقت یہ مرکز توحید (خانہ کعبہ ) دنیا کا سب سے بڑا بت خانہ تھا، 360جھوٹے خداؤں کے بُت اس میں رکھے ہوئے تھے۔ اور یہاں ایک خدا کی عبادت کے بجائے 360 جھوٹے خداؤں کی عبادت ہوتی تھی۔ خدا کے رسولؐ کا مشن یہ تھا کہ وہ اس گھر کو ان بتوں سے پاک کریں اور یہاں ایک خدا کی عبادت کریں۔مکہ والوں سے آپ کی ساری کشمکش اسی بنیاد پر تھی، اسی کی خاطر آپؐ نے ہر طرح کی تکلیفیں اٹھائیں ، دل ہلا دینے والے ستم سہے ، طعنے اور گالیاں سنیں ، شعب ابی طالب میں قید و بند کی مصیبتیں اٹھائیں، بھوک اور پیاس کی تکلیفیں برداشت کیں، مظلومی اور بے کسی کی زندگی گزاری اور آخر کار اپنے وطن عزیز کو چھوڑ کر مدینے کی طرف ہجرت فرمائی۔
حوالہ کتاب: داعی اعظم -12.مولانا محمد یوسف اصلاحی


"قرآن مجید مسلمانوں" کو عزت اور طاقت بخشنے آیا تھا۔ وہ انھیں زمین پر خدا کا اصلی خلیفہ بنانے آیا تھا، اور تاریخ گواہ ہے ...
13/09/2025

"قرآن مجید مسلمانوں" کو عزت اور طاقت بخشنے آیا تھا۔ وہ انھیں زمین پر خدا کا اصلی خلیفہ بنانے آیا تھا، اور تاریخ گواہ ہے کہ جب انھوں نے اس کی ہدایت کے مطابق عمل کیا تو اس نے ان کو دنیا کا امام اور پیشوا بنا کر بھی دکھا دیا، مگر اب ان کے ہاں اس کا مصرف اس کے سوا کچھ نہیں رہا کہ گھر میں اس کو رکھ کر جن بھوت بھگائیں، اس کی آیتوں کو لکھ کر گلے میں باندھیں اور گھول کر پئیں اور محض ثواب کے لیے بے سمجھے بوجھے پڑھ لیا کریں۔ (حوالہ کتاب خطبات 29 از سیدابوالاعلی مودودی)











12/09/2025

حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان

12/09/2025

سیلاب نے بابا کی دکان اجاڑ دی تھی، مہینوں سے بے روزگار اور اداس تھے۔ الخدمت نے دکان دوبارہ بنا کر بابا کے چہرے پر خوشی اور امید واپس لوٹا دی۔
🔴



Address

Swat

Telephone

+923459359024

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anas Khan Qazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anas Khan Qazi:

Share