Swat Awam Tv

Swat Awam Tv Page Like & Share . Subscribe YouTube Chanel

https://youtube.com/channel/UCrQ7SNhqOYIjl5ED51YSCcw

28/05/2025
23/12/2024

مینگورہ کے مقامی سکول میں سائنس فیسٹول جس میں سکول بچوں نے مختلیف پراجیکٹ پیش سکول کے بچوں نے کیا پیغام دیا اس حوالے سے مزید سنیۓ اس رپورٹ میں ۔۔۔۔

*ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا ضلع لوئر کوہستان ایمرجنسی ریسکیو سروسز ضلعی دفتر کا اچانک دورہ*ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ...
02/10/2024

*ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا ضلع لوئر کوہستان ایمرجنسی ریسکیو سروسز ضلعی دفتر کا اچانک دورہ*

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے لوئر کوہستان میں قائم ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی سمیت تمام لوئر کوہستان کے ریسکیو اہلکاروں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ریسکیو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے تمام سٹاف کی حاضری، ڈسپلن، کنٹرول روم، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ادویات اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہوں نے ریسکیو ایمرجنسی سروسز لوئر کوہستان کی تمام تیاریوں اور ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دفتر میں موجود ضلعی ایمرجنسی آفیسر نے ان کو کنٹرول روم اور تمام سٹیشن کا وزٹ کروایا اور تمام ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ریجن نے لوئر کوہستان میں تمام سٹاف کی سٹیشن میں حاضری کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم ایمرجنسی صورتحال میں 24/7 ہائی الرٹ رہنے اور عوام الناس کو ان کے گھر کے دہلیز پر ہر قسم ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروسز کی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ ہنگامی حالات میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت ہے۔

شفیقہ گل
ترجمان ریسکیو 1122 نارتھ ریجن

08/09/2024

سکول آفیسرز ایسوسی ایشن سوات کے زیراہتمام GHSS حاجی بابا میں پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز ایس ایس، فزیکل ایجوکیشن آفیسرز اور لائبریرینز سمیت ریٹائرڈ/ ترقی پانےوا لے افسران کے اعزاز میں ایک شاندار اور پر رونق پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ خواتین افسران کو بھی محکمہ تعلیم کی بنیادی استیک ہولڈر قرار دیا گیا اور بے سہارا شعبے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ کنوینس الاؤنس، فورٹیئر اپڈیٹیشن، ایم آر ایم میٹنگ، بی آئی ایس ای کے معاملات اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ نئی کابینہ نے علی شیر خان پرنسپل جی ایچ ایس ایس بریکوٹ کے سرپرست اعلیٰ، اختر علی خان پرنسپل جی ایچ ایس ایس کوکارئ چیئرمین، عنایت الرحمان پرنسپل جی ایچ ایس ایس لا بٹ سی ای او، اکرم سید پرنسپل جی ایچ ایس نمبر 1 مینگورہ کے صدر اور حفیظ اللہ پرنسپل GHSS اونا ڈھیر ئ کےنائب صدر منتخب کرنے کی توثیق کی گئ۔۔ SOA کی باقی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ محترم ڈی ڈی ای او سوات فضل خالق صاحب نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ آخر میں میزبان جناب خورشید علی صاحب پرنسپل (B.20) GHSS مینگورہ نے تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ریسکیو 1122 شانگلہ  6/8/2024 شانگلہ: ضلع شانگلہ میں ریسکیو 1122 کی نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجينئر مل...
06/08/2024

ریسکیو 1122 شانگلہ
6/8/2024
شانگلہ: ضلع شانگلہ میں ریسکیو 1122 کی نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجينئر ملک شیر دل خان نے باقاعدہ طور پرشانگلہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر امد پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 شانگلہ انجینئر شاہ عبدالطیف و دیگر سٹاف نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ریسکیو 1122شانگلہ کے ضلعی دفتر آمد پر ریسکیو جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈی ای او شانگلہ انجينئر ملک شیر دل خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو بروقت اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں اور اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔
ریسکیو1122 کے اہلکار اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،
:ترجمان ریسکیو 1122 شانگلہ

03/08/2024

ADD #

اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی خان نے "گرین گروتھ سٹریٹجی- بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈر...
24/07/2024

اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی خان نے "گرین گروتھ سٹریٹجی- بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو" شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
گروپ سکاؤٹس لیڈر سوات جناب محمد ایوب صفی نے شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔
اس موقع پر ا ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر سوات فرحاد علی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوات کے غیور عوام اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر پودے لگائے اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔درخت لگائیں اور امید جگائیں۔
اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات

سوات مینگورہ گنبد میرہ پتھانے میں گزشتہ روز نوجوان ذیشان کی مبینہ خودکشی،ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان،ایس ایچ او مینگورہ م...
22/07/2024

سوات مینگورہ گنبد میرہ پتھانے میں گزشتہ روز نوجوان ذیشان کی مبینہ خودکشی،ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان،ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان اور اے ایس آئی اکبرحسین خان جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ پولیس کو اطلاع ملی کے مینگورہ کے علاقے پٹھانے میں ایک گھر میں نوجوان ذیشان ولد غنی محمد بعمر15/16 سال نے خودکشی کرلی ہے جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہیں ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کو پوسٹمارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی تاہم اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ واقع خودکشی ہے یا قتل تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچ کر حقائق میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے۔

سمر کیمپ کالام سوات اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات کے سکاوٹس نے صفائی میں 2nd تنظیم بیج اور یقین بیج امتحان میں 2nd اور ...
07/07/2024

سمر کیمپ کالام سوات
اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات کے سکاوٹس نے صفائی میں 2nd تنظیم بیج اور یقین بیج امتحان میں 2nd اور 3rd پوزیشن حاصل کی اور آور فلیگ آف آنر 5 دن اپنے نام کیا

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محمد آصف خان چمکنی کی ہدایت پر  اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف خان ...
10/06/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محمد آصف خان چمکنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف خان کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈیرہ کی مختلف جگہوں پر اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا ۔۔۔۔ اس دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف دکانوں سے غیر معیاری مشروبات اور ڈرنکس برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا اور مالکان پر جرمانہ عائد کردیا ۔۔۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیو سبزی منڈی میں مختلف دکانوں میں حلال فوڈ کے لائسنس کا اجراء کیا ۔۔ فوڈ اتھارٹی کا کاروائیاں جاری رکھنے کا عزم ۔۔۔...

Address

Mingora
Swat
19130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Awam Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat Awam Tv:

Share

Welcome to Swat Awam News

Our Story

Swat Awam News offers viewers a thrilling ride with an exciting slate of programs designed to exhilarate and help viewers escape the humdrum of daily routine. Swat Awam News aim is to present its philosophy in a modernistic style and its targeted audience is youth. Its mission is to promote Pashto melodies and culture according to current industry's requirement.