28/08/2025
میخائیل کلاشنکوف روس کی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل اور ملٹری انجینیئر تھے,،، وہ چھوٹے چھوٹے اسلحے بناتے تھے ،،، پھر 1947 میں انہوں نے روسی فوج کے لیے اپنا سب سے مشہور بندوق ""کلاشنکوف"" اپنی ہی نام سے بنائی۔ یہ بندوق اتنی مشہور ہوئی کہ دنیا بھر میں سو میلین سے ذیادہ کی تعداد میں پھیل گئے ۔
میخائل کلاشنکوف بعد میں اس ایجاد سے بہت ناراض تھے اور اکثر کہا کرتے تھے، "کاش میں اس بندوق کی جگہ گھاس کاٹنے والی مشین بناتا۔"
میخائل کلاشنکوف کا اصل مقصد اپنے ملک کا دفاع تھا، یہ ان کے تصور سے باہر تھا کہ یہ بندوق گینگسٹرز، جنگجوؤں، باغیوں اور دہ ش ت گردوں کے ہاتھوں لگے گی،، اور بے شمار بے گناہ لوگ میرے اس بندوق کے باعث مر جائیں گے۔
اپنی موت سے ایک سال پہلے انہوں نے روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کو خط لکھا اور کہا کہ میں نے اپنی ایجاد کی وجہ سے مرتے دم تک ایک روحانی درد محسوس کیا ہے ۔۔اور میرے ذہن میں ایک سوال گھومتا رہتا ہے کہ کیا میں ان ہلاکتوں کے ذمہ دار ہوں یا نہیں؟ اور جب تک میں ذندہ ہو تب تک یہ درد بھی میرے ذھن میں ہوگا کہ خدا نے انسان کو حملہ آور، حاسد اور شیطانی خواہشات کیوں دی ہیں؟
کلاشنکوف جانتے تھے کہ اصل میں بندوق خود کسی کو نہیں مارتی، بلکہ انسان نے انسان کو مارا ہے، اور وہ اپنی ایجاد کی وجہ سے نہیں بلکہ انسانیت کی غلط استعمال، غیر قانونی، حسد، لالچ اور شیطانی مفادات کی وجہ سے اس بندوق کی غلط استعمال پر دکھی تھے۔