
26/06/2025
کالام میں ناقص سیوریج سسٹم پر 10 سے زائد ہوٹلز سیل
کالام (پریس ریلیز) اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سوات نے کالام میں ناقص سیوریج سسٹم پر کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد ہوٹلز کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ہوٹل مالکان کو پہلے 14 دن جبکہ بعد ازاں سرکاری پلیٹ فارم پر 3 دن کی حتمی مہلت دی گئی تھی، تاہم بہتری نہ لانے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی گئی۔
کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین جیند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف شاہ، مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس نے حصہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار کے مطابق اگر کسی ہوٹل کو غیر قانونی طور پر ڈی سیل کیا گیا تو متعلقہ ہوٹل کو مکمل طور پر سیل کر کے ناقابلِ ضمانت دفعات کے تحت گرفتاری اور بھاری جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی جائے