Stay with us for Latest News from all around the World News as it Happens
19/01/2026
26/11/2025
ایم پی اے حمید الرحمٰن کے فنڈ سے سرسینئی پل پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
سرسینئی پل طویل عرصے سے عوام کی ایک اہم ضرورت تھی، جس کی عدم تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت، تجارت اور روزمرہ سفری امور میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ منصوبے کے آغاز سے نہ صرف مقامی آبادی کو سفری سہولیات میں بہتری ملے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کاروباری مواقع میں اضافہ اور علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔
منتخب قیادت نے عوامی مطالبات کو ترجیح دیتے ہوئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا، جو علاقے کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
عوام نے اس اہم قدم پر ، ایم پی اے حمید الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی ترقیاتی پیش رفت قرار دیا ہے۔"
Be the first to know and let us send you an email when Swatnews hamdan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.