29/12/2023
"میں جب بھی اپنی "اوقات" سے باہر نکلتا ہوں تو یہ تصویر دیکھ لیتا ہوں، پھر مجھے فورا "احساس" ہوجاتا ہے کہ جب ہماری زمین کی یہ اوقات ہے پھر آٹھ ارب "لوگوں" میں، ایک چھوٹے سے ملک کے، ایک چھوٹے سے صوبے کے، ایک معمولی سے ضلع کے، ایک گاٶں میں رہنے والے کی کیا اوقات ہوگی ؟ مثلا اگر میں مرگیا تو ان آٹھ ارب لوگوں پر کیا فرق پڑےگا؟ یقینا کچھ بھی نہیں،،، پھر مجھے کوٸی حق نہیں پہنچتا کہ میں اپنی اوقات سے باہر نکلوں ؟ ہاں اگر میرے مرنے کے بعد دو تین لوگوں کو کچھ فرق پڑسکتا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ ہمارے گھر والے ہی ہوں سکتے ہیں،، یعنی ان آٹھ ارب لوگوں میں سے ہمارے "گھر" والوں کے "علاوہ" کسی کو کوٸی فرق نہیں پڑنے کا، اسکا مطلب یہ ہے کہ ہمیں قدم قدم پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
زیر نظر بلیو ڈاٹ پر کافی پوسٹ کرچکا ہوں،، لیکن پتا نہیں کیوں یہ تصویر دیکھ کر مجھے پوسٹ کرنے کو "دل" کرتا ہے کیونکہ یہ تصویر نہیں بلکہ یہ ان آٹھ ارب لوگوں کی اوقات ہے جو اس بلیو ڈاٹ پر رہتے ہیں،، جسے وائجر ون نے 1990 میں تقریباً 6 بلین کلومیٹر کے فاصلے سے لیا تھا۔جب کہ اس وقت واجرون "خلاٸی جہاز" ہم سے تقریبا 33 بلین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔۔ اس کے بارے میں سر کارل سگان نے کیا ہی خوبصورت الفاظ کہے ہیں۔۔۔۔ جن کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے، کہ "اس نقطے کو دوبارہ دیکھو، وہ یہاں ہے۔ وہ گھر ہے۔۔ یہ ہم ہیں، اس پر ہر وہ "شخص" جس سے آپ پیار کرتے ہیں، ہر وہ شخص جسے آپ جانتے ہو، ہر وہ شخص جس کے بارے میں آپ نے کبھی سنا ہے، ہر وہ انسان جو کبھی تھا اور اپنی زندگی گزارتا تھا۔۔ مختصر یہ کہ ہماری تاریخ کا ہر ولی اور گنہگار سورج کی "کرن" میں لٹکی ہوئی "دھول" کے اس ذرے پر رہتا ہے"۔
سر کارل سگان مزید کہتے ہیں کہ زمین ہی واحد دنیا ہے جو اب تک کی "زندگی" کو محفوظ کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ مستقبل "قریب" میں کوئی اور "جگہ" ایسی نہیں ہے۔۔ جہاں ہماری نسلیں ہجرت کرسکیں۔ اس "ڈاٹ" کو پسند کریں یا نہ کریں، اس وقت زمین وہ جگہ ہے جہاں ہم اپنا موقف رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم پر ہماری ذمہ داری کو واضح کرتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ مہربانی سے پیش آئیں، اور اس ہلکے نیلے نقطے کو محفوظ رکھیں، اور اس کی پرورش کریں، جو ہمارا واحد گھر ہے، جسے ہم جانتے ہیں"۔ یقین مانیں کہ میں نے آج تک "فلکیات" سے محبت کرنے والے "انسان" کو متکبر نہیں پایا،،،،،،،، کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ کاٸنات میں بڑے بڑے کہکشاٶں کی کوٸی اوقات نہیں،، انسان تو بلیک ہولز ستارے سیارے کے بعد آتا ہے،،،،، سلامت رہیں اور میرے لیے بھی دعا کیجٸے کیونکہ کچھ پریشانی ہے،،،، مسلسل دس بارہ دن سے سر میں شدید درد ہو رہاہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
تحریر: Tehsin Ullah Khan