MP News

MP News MP News is a channel about local news, events, politics, Local issues and much more.

سوات الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کبل گراؤنڈ  میں بانو قابل سوات اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوان...
07/11/2025

سوات
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کبل گراؤنڈ میں بانو قابل سوات اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ یہ ٹیسٹ آئی ٹی کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔

07/11/2025

مولانا مراد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم انعام الحق ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ذرائع
رپورٹ محمد عثمان

ملاکنڈ: بٹ خیلہ کی ایکسچینج مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے پیش امام مولانا مراد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتی...
07/11/2025

ملاکنڈ: بٹ خیلہ کی ایکسچینج مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے پیش امام مولانا مراد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مولانا مراد محفوظ رہے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

انجینئر شرافت علی: بریکوٹ سوات کی ایک متحرک شخصیت​انجینئر شرافت علی، جو تحصیل بریکوٹ سوات سے تعلق رکھتے ہیں، ایک ایسی سی...
06/11/2025

انجینئر شرافت علی: بریکوٹ سوات کی ایک متحرک شخصیت

​انجینئر شرافت علی، جو تحصیل بریکوٹ سوات سے تعلق رکھتے ہیں، ایک ایسی سیاسی اور سماجی شخصیت ہیں جن کے تحصیل بریکوٹ پر بلاشبہ بہت سے احسانات اور مثبت اثرات ہیں۔ ان کی خدمات کا دائرہ تعلیم سے لے کر ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی تک پھیلا ہوا ہے۔
​ان کی سب سے قابل ذکر اور مستقل خدمت ماحولیاتی تحفظ اور درخت بانی کے لیے ان کا گہرا لگاؤ ہے۔ وہ ہر سال اپنے ادارے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے بچوں کی سرپرستی میں پورے تحصیل میں درختوں کا لگانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ محض ایک رسمی عمل نہیں، بلکہ ایک پائیدار مہم ہے جس کے تحت انہوں نے ایسے بہت سے پودے لگائے تھے جو آج تناور درختوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کا ثمر اب واضح طور پر نظر آتا ہے جب لوگ ان گھنے، ٹھنڈے سائے دار درختوں کے نیچے بیٹھ کر اپنا وقت گزارتے ہیں، پروگرام منعقد کرتے ہیں، یا گرمیوں کی شدت سے پناہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ درخت نہ صرف خوبصورتی کا باعث ہیں بلکہ بریکوٹ کے ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

​تعلیمی میدان میں کردار

​خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے بانی ہونے کی حیثیت سے، انجینئر شرافت علی نے تحصیل کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ صرف رسمی تعلیم پر یقین نہیں رکھتے بلکہ طلباء کو عملی، سماجی اور اخلاقی تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔ درخت بانی کی مہم میں بچوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ آئندہ نسلوں میں سماجی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

​سیاسی اور سماجی عمل داری

​سیاسی میدان میں ان کی موجودگی تعمیری اور فلاحی سوچ کی حامل رہی ہے۔ وہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو ذاتی فائدے کے بجائے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بریکوٹ کے لوگ ان کے سماجی کاموں اور مخلصانہ جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو انہیں تحصیل کی ایک مستند اور معزز شخصیت بناتا ہے۔
​مختصراً، انجینئر شرافت علی تحصیل بریکوٹ سوات کے لیے ایک بڑی نعمت ہیں، جن کی خدمات نے کمیونٹی کی زندگی اور ماحول پر ایک دیرپا اور خوشگوار نشان چھوڑا ہے۔

06/11/2025

پریس ریلیز
سابقہ وی ڈی سی ممبر مفتاح الدین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد
لین دین کے تنازعے پر ملزم نے سابقہ وی ڈی سی ممبر مفتاح الدین کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا
تفصیلات کے مطابق: مورخہ 2025-11-04 کو تھانہ کانجو کے حدود شہید بابا گورنمنٹ پرائمری سکول کے ساتھ نامعلوم ملزم نے سابقہ وی ڈی سی ممبر کو اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل چکا تھا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ شیر اکبر نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سوات محمد عمر خان کو جلد از جلد ملوث ملزم گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئیں۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے ایس پی سی ٹی ڈی پیر زربادشاہ ، ڈی ایس پی سرکل کبل امجد علی سمیت ایس ایچ اُو تھانہ کانجو کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے اور ملوث ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔سوات پولیس اور کاونٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے افسران و اہلکاران فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلو سے تفتیش کا آغاز کیا۔ سوات پولیس اور سی ٹی کی اہلکاروں نے سی سی ٹی وی کیمرے ، ٹیکنیکل بنیادوں اور مختلف انٹیلی جنس سورس کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انٹاروگیشن کا آغاز کر دیا۔
دوران انٹاروگیشن محمد بادشاہ ولد بحری بوستان ساکن تھیلی آباد کانجو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال قبل مقتول نے مرغ ڈیلر انور خان سے مرغی منڈی بائی پاس روڈ مینگورہ میں مبلغ 1 لاکھ 86 ہزار روپے کے مرغ لیکر (ملزم محمد بادشاہ ولد بحری بوستان )نے رقم ادا کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔(قاتل محمد بادشاہ ) نے کئی بار (مقتول سابقہ وی ڈی سی ممبر ) سے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مقتول ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا اور رقم ادا نہیں کر رہا تھا۔ بروز وقوعہ ملزم محمد بادشاہ مقتول مفتاح الدین کے ساتھ دکان واقع بازار کانجو مین بیٹھا ہوا تھا اور پھر دونوں دکان سے نکل کر مقتول کے گھر کے طرف جا رہے تھے ، بمقام شہید بابا گورنمنٹ پرائمری سکول کانجو پہنچ کر قاتل نے مقتول پر بذریعہ پستول فائر کرکے کے جس سے مقتول موقع پر گر کر جاں بحق ہوا۔ ملزم محمد بادشاہ کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول 9 ایم ایم بھی برآمد ہوا۔

06/11/2025

آپ کے خوبصورتی کے لئے ایک نیا انداز ۔۔۔۔۔

05/11/2025

بریکوٹ کے الحق شادی ہال کے کیچن کا جائزہ لیا گیا ہے اب بھی دیکھئے کھانے کیسے تیار ہوتے ہیں

05/11/2025
05/11/2025

المدینہ جنرل سٹور بریکوٹ چوک۔۔۔
پروپرائٹرز۔۔۔۔اسرار خان ۔ 03429649251

مسجد میں سات سالہ معصوم بچے کیساتھ ذیادتی کرنے والا ملزم ایس ایچ او رحیم آباد مجیب عالم خان نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرل...
04/11/2025

مسجد میں سات سالہ معصوم بچے کیساتھ ذیادتی کرنے والا ملزم ایس ایچ او رحیم آباد مجیب عالم خان نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

04/11/2025

دٙ سوات یخنی او ګرم ګرم سوپ...

04/11/2025

یہ دو نوجوان جو علم بھی حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان لائن کاروبار کی بھی کوشش کر رہے ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ایسے باہمت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں

Address

Amir Shoaib Plaza 1st Floor Pir Baba Road Barikot Swat
Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MP News:

Share