Odigram Welfare Foundation Swat

Odigram Welfare Foundation Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Odigram Welfare Foundation Swat, Digital creator, Swat.

18/09/2025

اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی اپیل

آج *سردار علی* (کولون/ریکٹل کینسر کے مریض) کو *10,000 روپے* کی مالی امداد دی گئی تاکہ روزمرہ ضروریات پوری ہو سکیں۔ اب تک صرف دو سرجریز ہو چکی ہیں، مگر مزید علاج کے لیے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

گھر کی حالت خراب ہے، صرف ایک بھائی ساتھ ہے جو اسپتال لے جاتا ہے۔
**آئیے! اس مستحق مریض کا سہارا بنیں۔
آپ کا تعاون ایک زندگی بچا سکتا ہے۔**

*ایزی پیسہ نمبرز:*
📞 0343-9403463 / 0345-6039678

🎉 Congratulations to Danish Ahmad! 🎉Danish Ahmad from Mohallah Hafiz Abad a student of Rehman Medical Institute (RMI) Pe...
17/09/2025

🎉 Congratulations to Danish Ahmad! 🎉

Danish Ahmad from Mohallah Hafiz Abad a student of Rehman Medical Institute (RMI) Peshawar has made us all proud by achieving a 4.0/4.0 GPA and securing 4th position in his BSN 5th Semester at Khyber Medical University (KMU)

17/09/2025

الحمدللہ
اوڈیگرام ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے شہزادہ لالہ محلہ میں ایک بیوہ خاتون کے گھر راشن پہنچایا گیا، جن کے دو بچے بھی معذور ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے عطیات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان نیکیوں کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
*رابطہ اور ایزی پیسہ نمبر:*
📞 0343-9403463 / 0345-6039678

17/09/2025

اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی اپیل

مراد، جو *کینسر (CML)* جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہے، کو *20,000 روپے* کی فوری مالی مدد درکار تھی۔ الحمدللہ، آپ سب محترم ڈونرز کی مدد سے یہ رقم مراد کو فراہم کر دی گئی ہے۔ تاہم، مریض کی مزید علاج اور ضروریات کے لیے مزید مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

*ہم آپ سب سے دل سے اپیل کرتے ہیں کہ مراد اور Odigram Welfare Foundation کا ساتھ دیں۔*

*آپ کی معمولی سی مدد کسی کی قیمتی زندگی بچا سکتی ہے۔*

*ایزی پیسہ نمبرز برائے تعاون:*
📱 0343-9403463
📱 0345-6039678

16/09/2025

الحمدللہ کچھ دن پہلے اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مینگورہ شہید آباد کی اُس متاثرہ فیملی کی مدد کی، جن کا گھر سیلابی پانی سے اُجڑ گیا تھا اور گھریلو سامان مکمل طور پر خراب ہو چکا تھا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اُنہیں ضروری گھریلو اشیاء فراہم کی گئیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں۔
یہ سب آپ کی دعاؤں اور عطیات کی بدولت ممکن ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے اخلاص کو قبول فرمائے اور آپ کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین

13/09/2025

ایلم ستورے – خدمت کا اعزاز
سوات پبلک سکول میں مہر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد عالم صاحب کے اعزاز میں "ایلم ستورے" کے عنوان س ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، اور ادارے کی جانب سے محمد عالم صاحب کو ان کی بے لوث خدمات پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

یہ تقریب علم، خدمت اور باہمی تعاون کا خوبصورت امتزاج ثابت ہوئی۔

12/09/2025

اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے چند دن قبل مرحوم حضرت علی کے اہلِ خانہ کو اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں۔

*اللہ تعالیٰ اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
اور تمام معاونین کو اس نیکی کا عظیم اجر عطا فرمائے۔ آمین!*

انشاللہ کل (فیصل اسماعیل شہید) کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ھوگا آپ سب کی دعوت ہمارے لیے باعث فخر ھوگی۔شکریہپیر شان خان
11/09/2025

انشاللہ کل (فیصل اسماعیل شہید) کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ھوگا آپ سب کی دعوت ہمارے لیے باعث فخر ھوگی۔شکریہ
پیر شان خان

07/09/2025

*مہر ویلفیئر فاؤنڈیشن* کے زیر اہتمام *ورکنگ فوکس گرامراسکول، لیبر کالونی پانڑ* میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں *اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن (OWF)* سمیت مختلف تنظیموں، ماہرین اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں *سیلاب کے اسباب، نقصانات اور تدارک* پر بات چیت ہوئی، جن میں درج ذیل نکات زیرِ غور آئے:
🔹 ندی نالوں کی صفائی
🔹 تجاوزات کا خاتمہ
🔹 پشتوں کی تعمیر
🔹 جنگلات کی کٹائی کی روک تھام
🔹 شجرکاری مہم کی ضرورت
🔹 تجاویز کا حکومتی سطح تک پہنچانا

*اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن* نے ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی اپنی سماجی ذمہ داری نبھائی۔

*اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن* نے ایک *مستحق مریض* کے لیے *دل کی کھلی سرجری* کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا۔ یہ مدد مریض کی ف...
07/09/2025

*اوڈیگرام ویلفیئر فاؤنڈیشن* نے ایک *مستحق مریض* کے لیے *دل کی کھلی سرجری* کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا۔ یہ مدد مریض کی فوری صحت یابی اور بروقت علاج کو ممکن بنانے کے لیے دی گئی۔

*اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مریض کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور اس نیکی میں شامل تمام احباب کو بہترین اجر دے۔*
آئیں! ہم سب مل کر خدمتِ انسانیت کا یہ سفر جاری رکھیں۔

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Odigram Welfare Foundation Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share