Swat Online

Swat Online Swat Online is a well reputed media outlet based in Swat MKD KPK The Reporters team of Swat Online a

02/06/2026
*تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کارروائی، بندوق کی نوک پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون لوٹنے والا بین الضلاعی گینگ بے ...
01/06/2026

*تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کارروائی، بندوق کی نوک پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون لوٹنے والا بین الضلاعی گینگ بے نقاب، ملزمان اور سہولت کار ملزمہ گرفتار*

اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق نے ایس ڈی پی او بریکوٹ سید رحیم، ایس ایچ او تھانہ غالیگے نثار الدین اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالیگے شکیل خان کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تین یوم قبل بریکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے سوات کی سیر و تفریح کے لیے آنے والے نوجوانوں کو بندوق کی نوک پر لوٹ کر ایک موٹر سائیکل، نقدی رقم اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سجاد ولد محمد علی، ساکن بونیر کی مدعیت میں تھانہ غالیگے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے میری سربراہی اور ایس ڈی پی او بریکوٹ سید رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے نثار الدین، انویسٹی گیشن آفیسر شکیل خان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ سپیشل ٹیم نے سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے سوات آنے والے سیاحوں کو لوٹنے والے بین الضلاعی گینگ کے 4 ملزمان محمد کامران ولد نیاز علی، اسد خان ولد ممتاز خان، حارث خان ولد اجمل اور جنید ولد نیاز علی، ساکنان ضلع مردان کو ایک سہولت کار ملزمہ، (س) زوجہ نیاز علی سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سوات کے علاوہ ضلع مردان، صوابی اور بٹ خیلہ پولیس کو بھی چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار گینگ سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی 1 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی، پرسیں، 3 موٹر سائیکلیں، 2 پستولیں اور مختلف قسم کے 24 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ترجمان سوات پولیس

21/05/2026

وی آئی پی شاپنگ میلہ بریکوٹ، ہر مال 150 روپے

🇵🇰 باعثِ فخر لمحہ 🇵🇰الحمدللہ!یہ میرے لیے انتہائی اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ دورانِ ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر جناب محترم ...
14/05/2026

🇵🇰 باعثِ فخر لمحہ 🇵🇰
الحمدللہ!
یہ میرے لیے انتہائی اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ دورانِ ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر جناب محترم محمد عمر خان صاحب، ڈی پی او سوات کی جانب سے مجھے، یوسف علی (محرر چوکی اوڈیگرام)، تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
یہ کامیابی صرف میری ذات تک محدود نہیں بلکہ میرے ادارے، سینئر افسران اور تمام ساتھیوں کے اعتماد، رہنمائی اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے معزز افسران اور رفقائے کار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی کی۔
ان شاء اللہ، آئندہ بھی پوری لگن، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کی خدمت کرتا رہوں گا اور اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دینے کی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق و دیانت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

30/04/2026

وفاقی حکومت نے پٹرول 6.51 روپے فی لیٹر مہنگا جبکہ ڈیزل 19.39 روپے اضافے کے بعد 399.58 روپے فی لیٹر ہو گیا

کبل: تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں بارات میں شامل تیز رفتار گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار ...
11/04/2026

کبل: تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں بارات میں شامل تیز رفتار گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار خواتین اور بچے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں سیدو شریف ریفر کر دیا گیا

Address

Amir Shoaib Plaza 1st Floor Barikot Swat
Swat
1946

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share