20/06/2026
مدارس اور سکولوں یونیورسٹیوں کے طلبہ میں فرق
"نیشا پومی" جیسے بے ہودہ جملے سے شہرت پانے والے ان پڑھ لڑکے کے استقبال کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے طلبہ کا ہجوم دیکھ کر یقین ہوگیا کہ ہم علم کے دور میں نہیں، بلکہ حماقت کے دور میں زندہ ہیں۔
یہ منظر اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ ڈگریاں شعور کی ضمانت نہیں ہوتیں
میں ان نام نہاد روشن خیال لوگوں سے پوچھتا ہوں جو ہر وقت مدارس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں: کیا کبھی آپ نے مدارس کے طلبہ کو کسی بے مقصد شہرت یافتہ شخص کے گرد اس طرح دیوانہ وار جمع ہوتے دیکھا ہے؟ کیا کبھی انہوں نے کسی فضول حرکت کرنے والے کو اپنا آئیڈیل بنایا ہے؟
یہی فرق ہے محض تعلیم اور تربیت میں، معلومات اور شعور میں، اور ڈگری و کردار میں۔
قومیں یونیورسٹیوں کی عمارتوں سے نہیں، بلکہ ایسے انسانوں سے بنتی ہیں جو حق و باطل میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ جب ترجیحات بگڑ جائیں تو اعلیٰ تعلیم بھی جہالت کا علاج نہیں کر سکتی۔
✍️