Swat Digital Media

Swat Digital Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat Digital Media, News & Media Website, Swat.

سوات ڈیجیٹل میڈیا سوات ویلی کا مقامی نیوز پلیٹ فارم ہے، جو ناظرین کو تازہ ترین خبریں فراہم کرتا ہے۔
یہ ادارہ سوات اور اس کے عوام کی ترقی اور سوات کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہے

03/06/2026
انتقال پُرملالڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کے سابق سینئر آڈیٹر محمد اسحاق کی صاحبزادی انتقال کر گئیں ہیں مرحومہ کی نمازِ جناز...
03/06/2026

انتقال پُرملال
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کے سابق سینئر آڈیٹر محمد اسحاق کی صاحبزادی انتقال کر گئیں ہیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ جنازؤ مسجد مینگورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی گڑ والا مسجد محمد گل شہید مینگورہ میں ہو رہی ہے۔

ہینڈآؤٹ نمبر196۔سوات۔29 اپریل2026ء     ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق خان نے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈر...
29/04/2026

ہینڈآؤٹ نمبر196۔سوات۔29 اپریل2026ء

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق خان نے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف میں جاری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ (DPD) کے زیر اہتمام ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن کے موضوع پر اساتذہ کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینیئر انسٹرکٹرز ڈی پی ڈی ڈاکٹر میاں محمد عارف اور ڈاکٹر شکیل احمد سمیت تربیت حاصل کرنے والے سوات کے مختلف پرائمری سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی عمر کے بچوں کی تدریس کے جدید طریقہ کار، نفسیاتی نشوونما اور مؤثر کلاس روم مینجمنٹ سے روشناس کرانا تھا۔ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو عملی سرگرمیوں، گروپ ورک اور جدید تدریسی تکنیکوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق خان نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ہر صورت سکول میں داخل کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کیلئے والدین، معززینِ علاقہ اور پی ٹی سی چیئرمینز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو سکول لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔فضل خالق خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء کو مفت کتابیں اور سکول بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور زیادہ سے زیادہ بچے سکولوں کا رخ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24/04/2026

حالیہ مہنگائی کے باعث ڈاکٹرز کا معائنہ بالکل مفت، مرحم میڈیکل حب سیدو شریف کی جانب سے اعلان، ڈاکٹر خالد محمود کا میڈیکل حب کا دورہ۔میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق عزیز اور چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عبید اللہ 4 بجے سے رات 8 بجے تک مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ رابطہ نمبر ۔
0344 0921504

مرحم میڈیکل حب سیدو شریف کی جانب موجودہ مہنگائی کے پیشِ نظر روزانہ کی بنیاد پر دن 4 بجے سے رات 8 بجے تک مفت طبی معائنہ ک...
22/04/2026

مرحم میڈیکل حب سیدو شریف کی جانب موجودہ مہنگائی کے پیشِ نظر روزانہ کی بنیاد پر دن 4 بجے سے رات 8 بجے تک مفت طبی معائنہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تمام مریض حضرات سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے صحت کے مسائل کے حل کے لیے مقررہ اوقات میں تشریف لائیں۔

08/04/2026

پاکستان میں پٹرول 55 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

08/04/2026

سیدو ہسپتال میں کچھ ڈاکٹر سرکاری ٹائم میں پرائیویٹ کلینکس میں مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں ۔
تفصیلی رپورٹ بہت جلد

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Digital Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share