Awaz E Hayat

Awaz E Hayat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz E Hayat, News & Media Website, Swat.

Awaz E Hayat Is An Independent Digital News Platform Covering Mostly Swat News, Political Affairs, And Ground Realities , Highlighting Real Issues, Seeking Solutions, And Standing Firmly For Truth.

 #آوازِحیات  #آوازحیات         Awaz E Hayat
22/08/2026

#آوازِحیات #آوازحیات Awaz E Hayat

21/08/2026

#آوازِحیات، نویکلے مینگورہ میں B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کا افتتاح، خالص دودھ اور ڈیری مصنوعات کی فراہمی کا عزم

سوات (حیات خان سرحآآ ) سوات کے علاقے نویکلے مینگورہ میں نیک پی خیل بس اسٹینڈ کے بالمقابل نزد لاہور ہوٹل B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جدید ملک شاپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ملاکنڈ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کے صدر امجد کمال زئی نے فیتہ کاٹ کر ملک شاپ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مقامی کاروباری شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی اور ملک شاپ کے مالک خالد خان کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ سوات میں کاروبار کرنا اس وقت انتہائی مشکل اور چیلنجز سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے علاقے میں امن و امان کا قیام بنیادی ضرورت ہے۔ سوات کے عوام طویل عرصے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث کاروباری طبقہ بھی شدید تشویش اور بے یقینی کا شکار ہے۔عبدالرحیم نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ عوام کے تحفظ اور علاقے میں مستقل امن کے قیام کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے حوالے سے کہا کہ اس خطے کی تاریخی، آئینی اور انتظامی حیثیت سے متعلق عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ حیثیت کے خاتمے کی کوئی بھی کوشش عوام کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیپرا ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، تاہم وفاقی سطح پر ٹیکس نفاذ سے متعلق فیصلوں پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی تحفظات دور نہ کیے گئے تو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، جس میں سول نافرمانی سمیت مختلف پرامن راستے اختیار کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور آسکتا ہے۔ملاکنڈ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی، تشویش اور ٹیکس سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک خالد خان کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خالد خان نے مختصر عرصے میں اپنے معیار اور کاروباری کارکردگی کے باعث اچھی شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ملک شاپ میں معیار، صفائی اور خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔اس موقع پر کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کے صدر امجد کمال زئی نے کہا کہ نئے کاروبار کا آغاز نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی علامت ہے بلکہ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات عوام کی بنیادی غذائی ضروریات میں شامل ہیں، اس لیے معیاری، تازہ اور خالص دودھ کی فراہمی ایک اہم عوامی خدمت بھی ہے۔امجد کمال زئی نے امید ظاہر کی کہ B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ عوام کو معیاری ڈیری مصنوعات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید کاروباری منصوبے سوات میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا ذریعہ بنیں گے۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شاپ کے مالک خالد خان نے کہا کہ دودھ اور ڈیری مصنوعات کا کاروبار ان کے خاندان کا پرانا پیشہ ہے اور ان کے آباؤ اجداد بھی اسی شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاندانی کاروباری روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ایمانداری، معیار اور خالص مصنوعات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔خالد خان نے کہا کہ B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت صارفین کو قدرتی اور خالص دودھ، دہی، دیسی گھی سمیت مختلف معیاری ڈیری مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے بقول مصنوعات کے معیار اور خالص ہونے کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں کاروبار کو وسعت دینے اور سوات کے مختلف علاقوں میں نئی برانچیں قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کو صرف ذاتی منافع تک محدود رکھنے کے بجائے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔خالد خان نے کہا کہ سوات میں متعدد نوجوان روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوگی کہ اپنے کاروبار کے دائرہ کار کو وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ملک شاپ یا ڈیری مصنوعات کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تو B&C ملک ڈیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اسے کاروباری تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔افتتاحی تقریب میں عقل ودان سمیت دیگر شرکاء نے بھی خالد خان کو نئی ملک شاپ کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خالد خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، کاروباری شخصیات، عمائدین اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں حاجی بامین خان، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع سوات اور کبل پریس کلب سوات کے نائب صدر لعل شیرخان، صلاح الدین، حبیب خان، عبداللہ خان اور حیات خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں نئے کاروبار کا آغاز ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔ ان کے مطابق مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں مسابقت اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا باعث بنتا ہے۔ تاہم تاجروں اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ سوات میں سرمایہ کاری، کاروبار اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقل امن و امان، سازگار کاروباری ماحول اور پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔B&C ملک ڈیلر پرائیوٹ لمیٹڈ کے افتتاح کو مقامی کاروباری حلقوں کی جانب سے سوات میں نئی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

https://www.facebook.com/share/v/1M8sW9FusV/

Address

Swat
21060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz E Hayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share