
24/08/2025
گل محمد آف بسم اللہ کالونی تحت بھائی کا اسسٹنٹ سارجنٹ ایٹ آرمز سے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز بی پی ایس 17 میں ترقی۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی بسم اللہ کالونی سے تعلق رکھنے والا گل محمد چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی صاحب نے گل محمد کو ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز بی پی ایس 17 میں پروموشن دے دیا۔اب وہ سینٹ آف پاکستان میں بحثیت ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز نائب وزیر اعظم لیڈر آف دی ہاوس سینیٹر محمد اسحاق ڈار صاحب کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ پروموشن بسم اللہ کالونی اور تحصیل تحت بھائی کے لیے جو کہ ایک اعزاز ھے۔ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا جمشید خان کلی کے پر ائمری سکول کے ٹاٹ پر پڑھنے اور گورنمنٹ ھائی سکول تخت بھائی میں پڑھنے والا کو اہلیان علاقہ اور والدین کی دعاؤں سے آج ایک اعلی مقام پر فائز ہے۔جہنوں نے علاقے کی بے لوث خدمت کی جس میں بسم اللہ کالونی کے ٹرانسفارمر ،بجلی کے کھبے ،سوئی گیس کنیکشنز ، PTCL ٹیلی فون کنیکشنز منظور کرائیں ہیں۔
اس کے علاوہ حاجی اعتبار خان کلے ،عباس خان کلے، جان خان کلے،صاحب حسن کلے کے لئے سوئی گیس کنیکشنز سینٹ سے منظور کرائے تھے۔اسی طرح اگر تحت بھائی کا کو ئی شخص بھی پارلیمنٹ ہاوس میں گیا ہے تو اس کی خوب خاطر توازو کی جاتی ہے۔اس بات پر اپنے علاقے کا ایک باریش اور بزرگ مشر حاجی اعتبار خان مرحوم نے ایک دن گل محمد خان کو کہا کہ ایک آپ اور دوسرا قمر پٹواری سرکاری کرسی پر ہیں مگر آپ میں غرور اور تکبر نہیں ہے۔ تو اس پر گل محمد نے کہا کہ ماموں میں غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور عاجزطبیت انسان ہوں اور اس معاشرے سے ہوں۔اور یہ سب آپ مشران۔کی دعاوں سے ہوں۔آپ اور اہلیان علاقہ میرے لئے قابل احترام ہے ۔