
15/05/2023
تخت بھائی
آل خیبر پختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری قاضی محمد جاوید نے دھمکی دی ہے ۔کہ اگر آیندہ بروکرز اور فامرز نے باہمی گٹھ جوڑ کر کے پولٹری کا فارم لوڈنگ ریٹ متفقہ مقرر کردہ کمیٹی کے بغیر طے کیا۔تو انکے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی کیجاۓ گی ۔بلکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ان بروکرز اور فارمرز کیخلاف فوری کاروائی کی شکایت بھی درج ھوگی ۔ صارفین عوام پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی ھوئی ہے ۔اوپر سے بروکرز اور فارمرز گٹھ جوڑ کر کے اپنی من مانی قیمت مقرر کر کے مزید پریشانی سے دوچار کرنے پر تلے ھوۓ ہیں۔انھوں اپنے تحریری بیان میں کہا کہ پولٹری کے روزگار سے وابستہ تمام سٹیک ھولڈرز نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے کے لیۓ پولٹری ایسوسی ایشن کو قایم کیا ہے ۔تمام سٹیک ھولڈرز کی متفقہ منظوری سے فارم لوڈنگ ریٹ کمیٹی مقرر کی ہے ۔جو روزانہ فارم لوڈنگ نرخ مقرر کرنے کا مجاز ہے ۔پولٹری ایسوسی ایشن اور بروکرز کے درمیان معاہدہ ھو چکا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پولٹری ریٹ باہمی مشاورت سے مارکیٹ کے پیش نظر فارم لوڈنگ ریٹ کمیٹی کیساتھ طے کیجاۓ گی ۔ جس دن سے انٹر نٹ بند کیا گیا ہے اور رابطہ منقطع ھوچکا ہے ۔تو اسی دن سے مردان میں بعض جگہوں پر بروکرز اور فامرز نے ملی بھگت سے ناجائز اور زیادہ نرخ مقرر کر کے خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔جسکا علم ھونے پر میں نے 200روپے ریٹ کم کروادی ۔یاد رہے کہ پولٹری روزگار سے فیڈز ملز،ہچریز ،ڈکٹرز،بروکرز،ڈیلرز،فارمرز،ڈرائیورز،لیبر،سپلائرز،پولٹری ریٹیلر دکاندار اور دیگر شعبوں کے لوگ وابسطہ ہیں ۔پولٹریایسوسی ایشن ان تمام سٹیک ھولڈرز کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کا نمایندہ تنظیم ہے ۔اس تنظیم نے فارم لوڈنگ ریٹ کمیٹی متفقہ طور پر تشکیل دی ہے ۔اور سارے متعلقہ لوگ اس کے فیصلے اور مقرر کردہ ریٹ کے پابند ہیں ۔اس حوالے سے کسی کی من مانی نہیں چلنے دیا جاۓ گا۔