Takhtbhai Press Club

Takhtbhai Press Club Takht Bhai Media

Reporters At
TV Channels_

Mashriq TV
Express News Tv
Geo News
TV Today
Neo News
اخبارات_
Fm90 ZAlMAY
روزنامہ مشرق
روزنامہ ایکسپریس
روزنامہ آج
روزنامہ شہباز
ڈیلی فرنٹیئر سٹار
روزنامہ آئین
روزنامہ جنگ
روزنامہ پاکستان
و دیگر

01/11/2025
31/10/2025

(تخت بھائی پریس کلب سب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ سے )

خیبرپختونخوا
بار کونسل انتخابات کیلیے اسلامک لائرز مومنٹ کے امیدوار سینئر قانون دان اسفندیار خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کی خدمت روزِ اول سے ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور وہ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وکلاء کی جان و مال کا تحفظ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وکلاء کو وی آئی پی سیکورٹی فراہم کی جائے اور ان کی حفاظت کے لئے ہیوی بور اسلحہ کے لائسنس بھی جاری کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وکلا برادری کے تعاون سے کامیاب ہوگئے تو وکلاء برادری کے فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں وکلاء کی جان و مال او بچوں کی تحفظ، پنشن کا نظام، مفت وی آئی پی علاج، اور ساٹھ سال کی عمر کے بعد پنشن کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء نہ صرف عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں بلکہ انصاف کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی، انہوں نے آج انتخابات میں تمام وکلاء برادری سے اپیل کی ہے ھمارے پینل کو ووٹ دیکر اپنے حقوق کیلیے اینرجیٹک امیدوار کامیاب کرائیں۔

Address

Takht Bhai
Takht-i-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takhtbhai Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share