
11/11/2023
#منشور۔۔۔
اہم بات کہ اگر میں الیکشن میں حصہ لوں تو پارٹی منشور کے علاوہ میرا اپنا منشور یا عزم کیا ہوگا قومی یا صوباٸ سطح پر بھی اور علاقاٸ سطح پر بھی۔
صوباٸ سطح پر اپنے تجربے اور تعلیم کی بنیاد پر تعلیم اور فنانس کے شعبوں میں پارٹی اور حکومت کو assist کر سکتا ہوں جس میں خاص طور پر تعلیم کی کوالٹی کے لیے کام کرنا چاہوں گا۔ اس کے علاوہ ماحولیات سے عشق کی بناُ پر علاقے میں ماحولیات کی بہتری کے لیے جنگل اگانا اور پانی کے زخاٸر کے لیے ڈیمز پر کام کرنا میرا مشن ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی تین چار ماہ کی حکومت کے دوران اپنی کوششوں سے ترپی ڈیم لاوہ۔ انکڑ ڈیم ٹمن اور چکوالیاں ڈیم کے سروے کروا چکا ہوں اور ان تینوں ڈیمز کی ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ بن رہی ہے۔ ان تینوں ڈیمز کو مکمل کروانا بھی میرا مشن ہوگا اور مزید ڈیمز کے لیے ساٸٹس تلاش کرنا اور سروے کروا کر ان کے لیے فنڈز کی کوشش کرونگا۔ اگر ضلع تلہ گنگ میں پلاننگ کے ساتھ ڈیم بنواۓ جاٸیں تو پچاس فی صد تک علاقہ نہری بنایا جا سکتا ہے۔ ان ڈیمز پر راول ڈیم کی طرح پارک او بوٹنگ وغیرہ کی سہولیات فراہم کرکے سیاحت سے ضلع کے ریونیو کا مسٸلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔
تعمیر و ترقی کے حوالے سے سب سے پہلے ضلع تلہ گنگ کو جلد از جلد فحال کروانے کا عزم رکھتا ہوں اور اس کے لیے میری پہلے سے کی گٸی کوششیں اس کا ثبوت ہیں. یہ کوشش بھی بہت ضروری ہے کہ ضلع تلہ گنگ کو میانوالی ڈویژن کا حصہ بننے سے روکا جاۓ کیونک ہمیں صرف اور صرف راولپنڈی ڈویژن ہی سوٹ کرتا ہے البتہ اگر چکوال ڈویژن بن سکے تو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
بلکسر تا میانوالی روڈ کو ون وے کروانا۔ تلہ گنگ سے ڈھلیاں چوک تک سڑک کو اپ گریڈ کروانا۔ پرانا چکری روڈ بحال کروانا جس سے تلہ گنگ اور راولپنڈی کا فاصلہ پچیس تیس کلومیٹر کم ہو سکتا ہے۔
سی پیک کی وجہ سے نٸے ریلوے ٹریک بن رہے ہیں تو فتح جنگ سے براستہ تلہ گنگ سرگودھا تک ریلوے لاٸن کا خواب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر میرے جیسے ورکر کو ٹکٹ ملتا ہے تو یہ بھی ایک طرح سے ایک خواب کی ہی تعبیر ہو گی اس لیےخواب دیکھنے میں کوٸ حرج نہی۔ بڑےخواب دیکھیں گے تو تعبیر کے لیے کوشش کریں گے۔
ضلع کو سی پیک اور دیگر اضلاع سے ملانے کے لیے نٸے راستے تلاش کرنا۔ سرگودھا روڈ اور تلہ گنگ کلر کہار روڈ کو بہتر کرنا۔ تلہ گنگ سے جھامرہ براستہ جلوکہ اور میرا تھرچک روڈ بنوانا۔
کلر کہار روڈ سے براستہ میرا تھرچک چینجی تک روڈ مکمل کروانا اور گمبھیر پر پل بھی بنوانے کی کوشش میرے پروگرام میں شامل ہے۔
موٹروے پر اگر بھگوال کے مقام پر انٹرچینج بن جاۓ اور تلہ گنگ سے کوٹ روپوال تک چکری روڈ مکمل ہوجاۓ تو تلہ گنگ سے راولپنڈی اسلام آباد کا فاصلہ پچیس کلومیٹر کم ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تمام دیہات کو شہروں سے منسلک کرنا۔
تلہ گنگ اور کلر کہار دونوں شہروں کے اندر سیوریج اور نکاسی آب کا ایسا منصوبہ جو سو سال تک کارآمد رہ سکے۔
بجلی گیس ٹیلی فون اور پانی وغیرہ کے پاٸپ اور تاروں کے لیے ایک ہی بار شہر کے اندر ایک ایسا زیر زمین سسٹم بنانا کہ بار بار سڑکیں اور گلیاں نہ اکھیڑنا پڑیں۔
پولیس کے محکمہ میں بنیادی اصلاحات کے لے اسمبلی میں آواز اٹھانا بھی میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
علاقے میں تعلیم کی بہتری کے لیے یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالجز سمیت دیگر ہر قسم کی ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشش کرنا
علاقے کے اندر انڈسٹریل زون بنوانے کی کوشش کرنا
ذراعت کی بہتری کے لیے کام کرنا
لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
یہ اور اس کے علاوہ بھی علاقے کی بہتری کے لیے ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کرنا۔
کام تو اللہ نے ہی کرنے ہیں لیکن میرا شوق، خواہش اور کوشش یہی ہو گی کہ یہ سارے کام ضرور کیے جاٸیں۔
اس کے علاوہ بھی دوستوں اور سول سوساٸٹی کی راۓ کے مطابق جو علاقے کے لے بہتر ہو وہ کوشش کرنی چاہیے۔