Talagang News Network - TNN

Talagang News Network - TNN TALAGANG NEWS NETWORK-TNN News is a leading news Page of Talagang.

TNN News brings the breaking and latest news of TALAGANG, Pakistan, business, technology, sports, and entertainment.

Saudia visa k liye finger print hua easy
15/04/2025

Saudia visa k liye finger print hua easy

15/04/2025
26/03/2024

بیس بائیس سال کی عمر میں کمیشنڈ آفیسر بننے کے بعد سیکنڈ لیفٹیننٹ سے لیفٹیننٹ پھر کیپٹن پھر میجر پھر لیفٹیننٹ کرنل پھر کرنل پھر برگیڈئیر پھر میجر جنرل پھر لیفٹیننٹ جنرل اور پھر ان میں سے ایک آرمی چیف تب جا کے کالر پر چار ستارے لگتے ہیں مگر ___

اس میں پچیس سال لگتے ہیں اور ان پچیس سالوں میں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر سیاچین کی یخ بستہ وادیوں تک کی ڈیوٹی شامل ہوتی ہے کئی جنگیں سینکڑوں محاذ سینکڑوں آپریشن سینکڑوں بار موت سے سامنا شامل ہوتا ہے ... اور جب اس سب سے نکل کر آنے والا GHQ پہنچتا ہے وہ کوئی عام انسان نہیں ہوتا ...

اور ان سب سے نکل کر منجے ہوۓ تجربہ کار صاحب بصیرت حوصلوں والے دور اندیش افراد تھنک ٹینک کا حصہ ہوتے ہیں اور ریاست کی پالیسیز بناتے ہیں !! لہذا وقتی یا نظر آنے والی چیزوں کو بنیاد بنا کر یا سیاسی وابستگی کے واسطے فوج پر کیچڑ اچھالنا کسی طور مناسب نہیں جو ایسا کرتے ہیں یا کر رہے ہیں انکی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے فوج ریاست کی سالمیت و دفاع کی ضامن ہے !!
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد
جنرل قمر جاوید باجوہ زندہ باد 🇵🇰

13/03/2024

‏جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

‎ #ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

‎ #تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

‎ #تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

‎ #رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

‎ #قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

‎ #سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

‎ #تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَ

جب کبھی نادرا آفس کے سامنے سے گزریں تو وہاں انتہائی رش اور لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرے جیسے ملازمت پیشہ بن...
12/01/2024

جب کبھی نادرا آفس کے سامنے سے گزریں تو وہاں انتہائی رش اور لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرے جیسے ملازمت پیشہ بندے نے شناختی کارڈ بنوانا ہو تو آفس سے ایک دن کی چھٹی لینا پڑتی ہے۔

تقریبا ایک سال پہلے ایسے ہی ان لمبی لائنوں کو دیکھ کر خیال آیا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں شناختی کارڈ بھی آن لائن اپلائی ہونا چاہیے۔ جب انٹرنیٹ پہ سرچ کیا تو معلوم پڑا کہ نادرا کی ایک موبائل اپلیکیشن موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

خیر مجھے تو ایک سال پہلے اس وقت ضرورت نہیں تھی۔ کیونکہ میرا شناختی کارڈ 2024 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ اب ضرورت پڑی تو 4 دن پہلے موبائل میں ایپ انسٹال کی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق شناختی کارڈ ری نیو کی درخواست جمع کروادی۔

درخواست دینے کے چوتھے دن بعد آج صبح نیا شناختی کارڈ بذریعہ ٹی سی ایس کوریئر گھر پہنچ گیا۔ 😍 (میں نے Executive کی فیس جمع کروائی تھی) روٹین میں 21 دن لگتے ہیں۔

اس ایپلیکشن کی جو خوبی سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ ہے کہ فنگر پرنٹ بھی گھر بیٹھے ویریفائی ہوگئے۔ فیس ڈیبٹ کارڈ سے ادا ہوگئی اور سب سے بڑھ کر فارم تصدیق کے لیے گریڈ 17 کا افسر بھی نہیں ڈھونڈنا پڑا۔ بلکہ گھر کے ہی فرد کا فنگر پرنٹ اور تفصیلات ڈال کر اسی سے تصدیق ہوگئی۔

1998 سے لیکر آج تک جتنی بار بھی شناختی کارڈ بنوایا ہے ہر بار شناختی کارڈ پر لگی اپنی فوٹو دیکھ کر سارے کانفیڈنس کی ایسی تیسی پھر جاتی تھی۔ 😅 لیکن اس بار فوٹو چونکہ خود اپنے موبائل سے بنائی ہے تو فوٹو بھی زبردست بنی ہے۔ 😅 (یہ ایک اضافی فائدہ ہے😅)
تحریر کا مقصد یہ ہے کہ جیسے اس سے پہلے میں اس سہولت سے لاعلم تھا شاید میری فرینڈ لسٹ میں سے بھی کوئی دوست اس سے لاعلم ہو۔ لہذا ضرورت پڑنے پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ شناختی کارڈ ری نیو، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، ب فارم وغیرہ آن لائن اپلائی ہوسکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹھے یہ مولوی صاحب پاکستان کے مایہ ناز اوپنر سعید انور ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد تبلیغی جم...
22/09/2023

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹھے یہ مولوی صاحب پاکستان کے مایہ ناز اوپنر سعید انور ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستگی اختیار کی تھی اور کراچی میں شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب میں شریک ہیں ۔

14/09/2023

بریکنگ نیوز:
22اگست 2023 بروز منگل سے فیسبک پر ایک پوسٹ دیکھنے کو ملی جس میں
ضلع تلہ گنگ کے نواحی گاؤں کوٹ سارنگ کے منفرد و مشہور ادارے قائد ایجوکیشنل اکیڈمی سکول کوٹ سارنگ کے خلاف بہت بے دردی اور ظالمانہ انداز میں کسی نے کوٹ سارنگ کے مشہور و معروف ادارے قائد ایجوکیشنل اکیڈمی سکول کوٹ سارنگ کے جماعت نہم کے رزلٹ کا گزٹ سکرین شاٹ لگا دیا گیا جس میں ادارے کے 34 طالبعم میں سے 20 سپلیاں تھیں یہ بات بالکل حقیقت اور سچ پر مبنی تھی ۔ یہ پوسٹ کوٹ سارنگ میں ہی نہیں بلکہ پورے ضلع تلہ گنگ میں بجلی کے کرنٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل گئی۔ لیکن جب ادارے تک یہ پوسٹ پہنچی تو بجائے اس کے کہ ادارہ بات کو ختم کرتا گزشتہ رات ادارے نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس پوسٹ کو جھوٹا پروپیگینڈا قرار دیتے ہوئے اپنی طرف سے پوسٹ لگا دی کہ آئندہ اگر کوئی ایسا کام کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی مجھے یہ پوسٹیں کوٹ سارنگ کے ہی ایک گروپ گپ شپ فری کوٹ سارنگ میں دیکھنے کو ملیں۔
اس کے بعد ادارے نے اپنے ہی سکول کی گرلز کا رزلٹ لگا کر یہ بات کہی کہ ہمارا گرلز کا رزلٹ 70 فیصد رہا لیکن کوٹسارنگ کے اسی گروپ میں جب گروپ ایڈمن شکیل اعوان نے پوسٹ لگائی تو کچھ دوستوں نے یہ کمنٹس کیے ادارے نے 48 طلباء کا داخلہ بھیجا تھا لیکن یہ تمام بچیاں ادارے کی اپنی نہیں ہیں ان میں کچھ سکول اور شامل ہیں جن کا داخلہ قائد ایجوکیشنل اکیڈمی سکول نے بھیجا تھا اس میں طارق پبلک سکول ٹہی، اسلامیہ سکول ٹہی، شامل ہیں۔ کیا اہلیان کوٹسارنگ اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ ادارہ اب حق اور سچ کے خلاف کارروائی کرے گا کارروائی تو ادارے کے خلاف ہونی چاہیے جو اپنے بچوں کا رزلٹ چھپانے کے لیے دوسرے سکولوں کی بچیوں کا رزلٹ اپنے کھاتے میں ڈال رہا ہے
امید ہے تمام دوستوں کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔
ضلع تلہ گنگ کے تمام تعلیمی اداروں پر نظر ہونی چاہیئے جنہوں نے اس تعلیم کو صرف اور صرف کاروبار بنا رکھا ہے
شکریہ

13/08/2023

‏یَا سَرِیعَ الرِّضا اغْفِرْ لِمَنْ لاَ یَمْلِکُ إِلاَّ الدُّعاءَ

اے جلد راضی ہونے والی ذات ! معاف کر دے اس بندے کو جس کے پاس دُعا کے سوا کچھ نہیں !❤

Address

Chakwal Road Talagang
Talagang
48100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talagang News Network - TNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share