19/08/2025
عنوان :افغان شہری انخلاء
تمام افغان مہاجرین کو اس میسج کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی کو 30 اگست 2025 تک رضا کارانہ واپسی ملک افغانستان جانے کی ہدایت کی جاتی ہے
30 اگست کے بعد کسی افغان کارڈ ہولڈر، جعلی پاکستانی کارڈ ہولڈر کو کوئی رعایت، کوئی مزید اجازت نہیں دی جائے گی.
افغان کارڈ ہولڈر اپنی اور اپنی فیملی کی رضاکارانہ واپسی کی تاریخ اور اندراج کے لیے فوراً اپنے گاؤں کے نمبردار، پٹواری کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ کوئی ادارہ آپ کے ساتھ بدسلوکی یا ناانصافی نہ کرے.
30 اگست کے بعد آپ کے ساتھ کچھ بھی برا ہوتا ہے تو انتظامیہ چکوال یا حکومت پنجاب اس کی ذمہ دار نہ ہوگی. نہ آپ کسی قسم کی رعایت کے مستحق ہونگے.
اس کے ساتھ ساتھ تمام (مکان/دکان/زرعی/ کمرشل زمین کاروبار) مالکان کو بھی واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ 30 اگست سے پہلے پہلے اپنے افغان کرائے داروں کو دکان گھر زمینوں سے بے دخل کریں ورنہ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی.