13/04/2025
ایک دفعہ ایک بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس
سارے دانت ٹوٹ کر گر گئے ہیں۔
بادشاہ یہ عجیب خواب دیکھ کر بہت پریشان ہوا۔
اس نے اپنے دربار میں موجود نجومی کو بلایا
اور اس سے اپنے خواب کی تعبیر پوچھی
نجومی کچھ دیر سوچتا رہا پھر بولا
بادشاہ سلامت اس خواب کی تعبیرتو کچھ اچھی نہیں ہے ،
بادشاہ نے کہاتمہارے خیال میں
جو بھی تعبیر ہے وہ مجھے بتاؤ!
نجومی نے کہا بادشاہ سلامت اس خوب کے مطابق
آپ کے خاندان کے لوگ ایک ایک کرکے
آپ کی آنکھوں کے سامنے مریں گے۔
آپ سب کی موت اپنی آنکھو سے دیکھیں گے
یہ سن کر بادشاہ کو بہت غصہ آیا۔
اس نے فرمان جاری کیا کہ اس
نجومی کوجیل میں ڈال دیا جائے۔
اگلے دن بادشاہ نے ایک اور نجومی کو بلایا
وہی خواب سنا کر نجومی سے اس کی تعبیر پوچھی۔
نجومی بڑا سمجھ دار تھا، اس نے کہابادشاہ سلامت
آپ کے خواب کی تعبیر بہت اچھی ہے۔
اس خواب کے مطابق آپ کی عمر آپ کے
خاندان میں سب سے لمبی ہو گی
بادشاہ یہ سن کربہت خوش ہوا ،اور نجومی کو مالا مال کر دیا
دوستو اگر غور سے سوچیں!
دونوں نجومیوں کی بات کا مطلب تقریبا ایک ہی ہے
لیکن بات کرنے کا طریقہ دونوں کا الگ الگ ہے
اس کہانی سے ہمیں سبق ملتا ہے۔
کہ بات کرنے کا طریقہ بات سے زیادہ اہم ہو تاہے
ایک نجومی کے طریقے نے اسے قید میں ڈلوا دیا
دوسرے کے طریقے نے اسے امیر بنا دیا۔
بات کرنے کا طریقہ سیکھیں ،کامیاب ہونا چاہتے ہیں،
اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی بات چیت کرنے
کی صلاحیت کو بہتر کریں۔