Geo News Talagang

Geo News Talagang محسن قیوم شیخ نمایندہ جنگ جیو نیوز ضلع تلہ گنگ سابق صدر ڈسٹرکٹ تلہ گنگ پریس کلب

22/10/2025
22/10/2025

بریکنگ نیوز

چکوال: ریڑھی بان سے پیرا کے نام پر بھتہ مانگنے پر مبینہ صحافی دوست سمیت حراست میں لے لیا گیا

رپورٹ: ساجد بلوچ

چکوال: دونوں افراد کو تھانہ منتقل کر دیا گیا، پیرا فورس کے افسران نے کارروائی کے لیے استغاثہ دیدیا، ایف آئی آر کا اندراج شروع

چکوال: ملزمان کے پاس سے مبینہ پریس کارڈ بھی برآمد، ملزم کا موبائل فون قبضہ میں لے لیے گئے

چکوال: مرکزی ملزم کے موبائل فون سے اہم شواہد پولیس کو مل گئے، کئی پردہ نشین بے نقاب

چکوال: آئے روز مجھے تنگ کرتے تھے مجھ سے ٹماٹر، پیاز لے جاتے اور پیسے نہ دیتے تھے، ریڑھی بان

چکوال: اگر ان کا مطالبہ پورا نہ کرتا تو مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار سے بھاری جرمانہ کروا دیتے تھے، ریڑھی بان

چکوال: پیرا فورس کے جوانوں کا ممنون ہوں میرا ساتھ دیا، صحافی برادری بھی ہوش کے ناخن لے اور ایسے عناصر کو اپنی صفوں سے نکالیں جو پوری صحافتی برادری کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ریڑھی بان

چکوال: جعلی مبینہ صحافی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی خوش کن امر ہے، پیرا فورس کے جوانوں کا اقدام قابل تحسین ہے، شہری حلقے

22/10/2025
نیوز الرٹ تلہ گنگ تحصیلدار عبدالرشید کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی  نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔
22/10/2025

نیوز الرٹ
تلہ گنگ تحصیلدار عبدالرشید کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

چکوال ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹرین مارچ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد اجلاس میں سیکرٹری جنرل ع...
22/10/2025

چکوال ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹرین مارچ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد
اجلاس میں سیکرٹری جنرل عابد مغل،مرکزی سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی،صوبائی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب حافظ عبدالغفور منہاس، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب محسن قیوم شیخ،ضلعی صدر چکوال ڈاکٹر اعجاز،جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار ،چیئرمین طارق ہاشمی ،اعجاز خالد ،تلہ کنگ اور لاوہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور سے کراچی تک ٹرین مارچ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔5 نومبر کو راولپنڈی میں ٹرین مارچ کا بھر پور استقبال کیا جائے گا ۔

22/10/2025

**تلہ گنگ میں آٹھ نان زگ زیگ بھٹوں کے خلاف کارروائی، بھٹے مسمار**
تلہ گنگ ( ) ضلع تلہ گنگ میں حکومتِ پنجاب کے *"اسموگ فری پنجاب"* اقدام ، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات اور ڈائریکٹر جنرل تحفظِ ماحولیات پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سارہ حیات کی سخت ہدایات کی روشنی میں ای پی اے چکوال نے ضلع بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی اے چکوال و تلہ گنگ عنزہ نیازی کی زیر نگرانی میں تلہ گنگ و تحصیل لاوہ اور دندہ شاہ بلاول کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران آٹھ نان زگ زیگ بھٹے موقع پر مسمار کر دیے گئے۔محکمہ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ صرف *زگ زیگ ٹیکنالوجی* والے بھٹوں کو چلانے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ کاربن اخراج اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسموگ سیزن 2025 کے دوران قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق تحصیل لاوہ میں پہلی دفعہ کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی اس کریک ڈاون کو جاری رکھا جائے گا جو صنعتی اخراج پر قابو پانے اور عوامی صحت و ماحول کے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہو گا #

22/10/2025

نیوز الرٹ
تلہ گنگ پی ایم اے کے انتخابات کا بگل بچ گیا بانی پی ایم اے گروپ کی صدارت کیلے ڈاکٹر ارشد اور جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر صابر امیر ملک کے نام سامنے آنے کا قوی امکان زرائع

22/10/2025

Honour of Talagang Jhatla Golf Champion Saad Habib Malik in Dubai now
Honour to represent Pakistan in Asia Pacific Golf Championship......

22/10/2025

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا مزید کام روک دیا
مزید تفصیلات کیلئے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

21/10/2025

"اکرم شیخ نے دریا کوزے میں بند کردیا یہ کہہ کر کہ اسلئے 26 ویں ترمیم کی گئی کہ ججز الیکشن نہ کھول دیں ،منصور علی شاہ اسلئے چیف جسٹس نہیں بنے کیونکہ انہوں نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ دیا تھا، اور ایک اہم شخصیت سے ملنے سے انکار کردیا تھا، خدشہ تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنے تو الیکشن کھل جائے گا اور یہ خواجہ آصف نے بھی کہا تھا۔ آئینی بنچ میں اپنی مرضی کے ججز لگائے گئے، اس آئینی بنچ نے بہت سے کارنامے کئے، تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کرکے حکومت کو دوتہائی اکثریت دلوادی ۔ فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ دیدیا"-حسنات ملک

سورس لنک پہلے کمنٹ میں ۔۔

21/10/2025

ایف بی آر نے شادیوں ہالوں پر فائلر اور نان فائلر ٹیکس نافذ کر دیا عوام سے شادی کی خوشیاں بھی چھین لی گئی
مبارک ہو ۔۔۔۔

21/10/2025

جو جو افسر 8 فروری کے الیکشن کی دھاندلی میں ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی ہر صورت ہوگی انہیں اسکی سزا ضرور ملے گی۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی

سورس لنک کمنٹ میں۔۔۔

Address

Farooq Azam Market Talagang
Talagang

Telephone

+923333311148

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo News Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo News Talagang:

Share