مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش

  • Home
  • مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش

مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش, Talent Agent, .

26/08/2025
23/08/2025

14 اگست کی مناسبت سے
مدرسہ عربیہ احسن العلوم سرائی بالا میں آزادی کانفرنس کی جھلکیاں۔۔
مدرسہ عربیہ احسن العلوم سرائے بالا تالاش تیمرگرہ دیرلوئر

*مدارس کی زبوں حالی کا ایک بڑا سبب: مدرس کی قدر نہ کرنا* آج اگر ہم ایک حقیقت پسندانہ نگاہ ڈالیں تو نظر آتا ہے کہ تقریباً...
30/04/2025

*مدارس کی زبوں حالی کا ایک بڑا سبب: مدرس کی قدر نہ کرنا*

آج اگر ہم ایک حقیقت پسندانہ نگاہ ڈالیں تو نظر آتا ہے کہ تقریباً ہر شہر، ہر قصبے میں مدارس کے باہر اشتہارات آویزاں ہیں:
"حفظ اور درسِ نظامی کے لیے تجربہ کار، باصلاحیت، اور محنتی مدرس کی فوری ضرورت ہے"

*لیکن سوال یہ ہے:*
کیا واقعی مدارس میں مدرسین نایاب ہوچکے ہیں؟
نہیں، ہرگز نہیں! مدرسین تو موجود ہیں، بلکہ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ لیکن مسئلہ ہے تو سوچ کا، رویے کا، اور معیارِ قدر کا۔

*مسئلہ کہاں ہے؟*
مدارس کے بہت سے منتظمین آج بھی اُس پرانے ماضی میں جیتے ہیں جہاں؛
مدرس 24 گھنٹے مدرسے کے لیے وقف ہو،
وہیں کا کھائے، وہیں کا پہنے، اور وہیں کا ہوکے رہے۔

تنخواہ ہو محض "تبرک" یا "صدقہ" کے درجے کی،
اور مطالبہ ہو "تقویٰ و للہیت" کا، بغیر اس کے کہ اُس کی بنیادی انسانی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

ایسے ماحول میں کوئی باصلاحیت، باوقار اور مخلص مدرس کیسے ٹک سکے گا؟
جو بھی آئے گا، کچھ عرصہ دلی جذبات سے محنت کرے گا، پھر مایوسی کی دلدل میں جا گرے گا، اور جلد ہی کسی بہتر موقع کی تلاش میں رخصت ہو جائے گا۔

*پھر کیا ہوگا؟*
ایک اور اشتہار، ایک اور انٹرویو، ایک اور تقرری… اور یہ دائرہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔

*اب سوال یہ ہے: حل کیا ہے؟*

حل بالکل واضح اور سادہ ہے:

وقت کے تقاضوں کو سمجھیے۔
مدرس بھی ایک انسان ہے،
اس کے بھی بیوی بچے ہیں، اس کے بھی خراجات ہیں، بیماریاں ہیں، جذبات ہیں، عزتِ نفس ہے۔
اگر آپ اس سے "عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے والا" استاد بننے کی توقع رکھتے ہیں،
تو پھر اُسے وہ سہارا اور وقار بھی دیجیے جو کسی بھی محنت کش انسان کا حق ہے۔

*کچھ عملی تجاویز:*
*1. تنخواہیں معقول اور مہنگائی کے تناسب سے طے کیجیے۔*
صدقہ نہیں، حق دیجیے۔ مدرس اپنے علم اور محنت کا معاوضہ مانگتا ہے، بھیک نہیں۔
*2. باعزت رہائش کا بندوبست کیجیے۔*
اگر مدرس آپ کے ادارے میں مستقل وقت دے رہا ہے تو اُس کے لیے علیحدہ، صاف ستھری، باوقار رہائش ہونی چاہیے، اگر مدرس شادی شدہ ہو تو اسے ایک اچھا اور عمدہ فیملی مکان اور ماہانہ راشن بھی ساتھ دیجئے۔
*3. کھانے پینے کی فکر مکمل طور پہ دارے کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔*
اگر مدرس دن رات طلبہ کی تربیت میں لگا ہوا ہے تو اس کا دسترخوان بھی ادارے کی ذمے داری ہے۔
*4. آرام کا وقت اور ذاتی زندگی کا احترام کیجیے۔*
ہر وقت کی ڈیوٹی، ہر چھٹی پر شکوہ، ہر تقاضے پر جبر… یہ ماحول انسان کو تھکا دیتا ہے۔ مدرس کو بھی سکون، تنہائی، اور گھریلو وقت کی ضرورت ہے۔
*5. مدرس کو اضافی ذرائع آمدن کی اجازت دیجیے۔*
اگر وہ فارغ اوقات میں آن لائن کلاسز پڑھا لے، یا ترجمہ، تصنیف، یا دیگر خدمات انجام دے لے—تو اُس پر پابندی نہ لگائیے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
*6. عیدین پر بونس، اور سال میں کم از کم ایک تفریحی چھٹی کا انتظام کیجیے۔*
جیسے دفاتر میں سالانہ چھٹیاں اور تفریحی پیکجز ہوتے ہیں، مدارس کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنے اساتذہ کی خوشیوں کو محسوس کریں۔
*7. مدرس کو مشورے میں شریک کیجیے، فیصلوں میں اہمیت دیجیے۔*
صرف ملازم نہ سمجھیں، بلکہ ادارے کا سچا مشیر اور معمار تصور کیجیے۔

*یاد رکھیے:*
مدرس کی قدر، درحقیقت علم کی قدر ہے۔
مدرس کی توقیر، امت کے مستقبل کی توقیر ہے۔
اگر ہم مدرس کو صرف وقتی ضرورت سمجھ کر استعمال کریں گے، تو ہم اپنے دین کے اداروں کی بنیادیں خود کھوکھلی کر رہے ہوں گے۔

*خدارا!*
مدرس کو صرف "استعمال" نہ کیجیے،
بلکہ "اختیار" دیجیے، "عزت" دیجیے، "سہارا" دیجیے۔
تب جا کر وہ علم، وہ اخلاق، اور وہ فیض آپ کے ادارے سے نکلے گا جو صدیوں تک امت کی رہنمائی کرے گا۔

17/04/2025

تمام احباب کی خدمت میں گزارش کی جاتی ہے کہ مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش میں شعبہ حفظ میں مزید داخلوں کی گنجائش نہیں ہے طلباء کوئی اور مدرسہ سے رجوع فرمائی۔۔

24/03/2025

مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش میں تین روزہ ختم القرآن میں الحمدلله آج دوسری دن 20 پارے مکمل ہوۓ۔۔
طالب العلم حافظ عابدالرحمان نے 20 پارے بہترین انداز میں سنائی۔۔
فللہ الحمد والمنہ۔۔
اللہ اپنے دربار عالیہ میں قبول فرمائے۔۔

23/03/2025

مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش میں تین روزہ ختم القرآن میں الحمدلله آج دس پارے مکمل ہوۓ۔۔
طالب العلم حافظ عابدالرحمان نے بغیر کسی غلطی دس پارے بہترین انداز میں سنائی۔۔
فللہ االحمد والمنہ۔۔
اللہ اپنے دربار عالیہ میں قبول فرمائے۔۔

22/03/2025

صبا نہ بہ ان شاءاللہ مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش کی دہ 3 ورزو ختم القرآن فی التراویح شروع کیگی خواہشمند حضرات شرکت وکئ ۔ وقت 8:15

22/03/2025

شیخ جنید بغدادی اور بہلول دانا کا سبق اموز واقعہ
الله تعالٰی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسہ عربیہ احسن العلوم سراۓ بالا تالاش posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share