Live News HD

Live News HD Live News HD is a Web TV channel that believes in an informed and engaged citizenry, fundamental. We

09/05/2022

ادارہ اذان ادب کے زیر انتظام ادبی نشست۔پنجابی شاعر ملک ارشاد،تنویر شائق۔مختار احمد ملک۔

https://youtu.be/x956zJgg9to
05/04/2022

https://youtu.be/x956zJgg9to

Detail:Talwandi Najm Hosain Syed’s play, Rajni, was performed by the Sangat theatre group of Huma Safdar on the Haneef Khurshid Memorial High School Talwandi...

کلین اینڈ گرین پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کیلئے U.N Habitat  کی ٹیم کا دورہ قصور‘کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کئے گئے ...
29/03/2022

کلین اینڈ گرین پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کیلئے U.N Habitat کی ٹیم کا دورہ قصور‘کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کئے گئے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پروگرام فیز IIکے تحت ضلع میں کئے گئے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے U.N Habitatپروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانگیر سومروکی سربراہی میں قصور کا دورہ کیا اور ڈی سی کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کلین اینڈ گرین پروگرام فیز IIکے تحت کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ٹیم نے ضلع کے مختلف سکولوں، اڈوں، پبلک مقامات کو چیک کیا اور پروگرام کے تحت کی گئی شجرکاری، صفائی ستھرائی، پارکس کی اپ گریڈیشن، چوکوں کی خوبصورتی، نکاسی آب اور دیگر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چونیاں اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی یونین کونسل تلونڈی کا سیکرٹری رنگے ہاتھوں رشوت لیتا گرفتارچونیاں کے نواح یونین کونسل ت...
28/03/2022

چونیاں اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی یونین کونسل تلونڈی کا سیکرٹری رنگے ہاتھوں رشوت لیتا گرفتار

چونیاں کے نواح یونین کونسل تلونڈی کے سیکٹری محمد اشرف کے خلاف بڑی کارروائی اینٹی کرپشن عبداللہ یوسف پاشا نے ملزم محمد اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا کے نواح قصبہ کی یونین کونسل تلونڈی کے سیکٹری محمد اشرف کے خلاف بڑی کارروائی محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم محمد اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،محمد اشرف غریب لوگوں سے کام کرنے کے بطور رشوت مانگتا تھا اشرف بطور سیکٹری یونین کونسل تلونڈی تعینات تھا۔۔

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت چھانگا مانگا جنگل میں گزشتہ روز بھرپور طریقے سے شجرکاری کی گئی‘ شجر کاری مہم کے تحت 100ایکڑ زم...
25/03/2022

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت چھانگا مانگا جنگل میں گزشتہ روز بھرپور طریقے سے شجرکاری کی گئی‘ شجر کاری مہم کے تحت 100ایکڑ زمین پردو منٹ میں 75ہزار سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، مسز مزمل مسعود بھٹی، راؤ زاہد قیوم،قیصر ایوب شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ،اے سی چونیاں خرم حمید،اے سی پتوکی عمر سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر چوہدری اسرار انجم، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی شکیل احمد چیمہ سمیت دیگر ضلعی افسران‘اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ چھانگا مانگا جنگل میں دو منٹ میں 75ہزار سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ قائم کیا گیا ہے اور شجرکاری مہم سے جنگل کے حسن میں مزید اضافہ ہو گاکیونکہ چھانگا مانگا جنگل ہمارا تاریخی ورثہ ہے یہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 16لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت شجرکاری بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کیمطابق شجرکاری مہم ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پودے ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہری اپنے گھروں،زمینوں اور دفاتر وغیرہ میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اسکی نگہداشت کریں۔
رپورٹ جمیل بھٹہ

کل بروز بدھ تاریخ 23 مارچ تلونڈی کے علی چوک المشہور  گورنمنٹ ہائی سکول والا چوک میں ایک گھنٹے میں ہونے والے دو حادثات ہو...
24/03/2022

کل بروز بدھ تاریخ 23 مارچ تلونڈی کے علی چوک المشہور گورنمنٹ ہائی سکول والا چوک میں ایک گھنٹے میں ہونے والے دو حادثات ہوئے
ان دونوں حادثات کی واحد وجہ شہر کی تنگ سڑک پر سے گزرنے والی سینکڑوں مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدوررفت ہے ۔
انکے بے جا گزرنے سے پیدا ہونے والے نقصانات میں

شہر کی اہم ترین سڑک اپنی مدت سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
آئے دن نت نئے ایکسیڈنٹ
سکول کے اوقات میں بچوں کے لئے جانی خطرہ
غریب ریڑھی بانوں کا نقصان
شدید گرد آلودگی۔
دن میں لاتعداد بار ٹریفک جام

تمام ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس لاپرواہی پر سختی اور سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔اور انکا علیحدہ روٹ اور ٹائم مختص کیا جائے

الہ آباد کے کالجز طلباء کو کس قسم کی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر طلباء گروپوں میں تصادم کے واقعات میں ...
19/03/2022

الہ آباد کے کالجز طلباء کو کس قسم کی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر طلباء گروپوں میں تصادم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے کنکورڈیا کالج،اسپائر کالج اور پنجاب کالج کی انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے،المیہ یہ ہے کہ آئے روز بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور کالجز تک اسلحہ کی رسائی کی روک تھام کے لئیے کوئی اقدامات نہیں جاتے،طلباء بیگز میں کتابوں کی بجائے اسلحہ لیجانے کو ترجیح دیتے ہیں،ماہانہ فیسز اور ایکسٹرا ایکٹیویٹی کی مد میں طلباء سے لاکھوں روپے بٹورنے والی کالجز کی انتظامیہ طلباء کی تعلیم و تربیت کرنے میں بری طرح ناکام دیکھائی دے رہے ہیں آئے روز فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات سے متعدد طلباء و طالبات کے والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے والدین نے ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او الہ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں کالجز میں خفیہ سرچ آپریشن کیا جائے تو اکثر بچوں کےبیگوں سے کتابوں کی بجائے اسلحہ برآمد ہو گیا مقامی شہریوں نے کالجز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئے روز ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کی روک تھام کے لئیے عملی اقدامات کرے،

)رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ...
19/03/2022

)رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چھانگا مانگا ریسٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیرتعمیرات ومواصلات سردارآصف نکئی ، صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر، ممبرصوبائی اسمبلی پیرمختاراحمد، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈی پی او صہیب اشرف‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،رہنما پاکستان تحریک انصاف مسز مزمل مسعود بھٹی،راؤ زاہد قیوم، علی جاوید ڈوگر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایس ای واپڈا، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایکسئین پبلک ہیلتھ، ایکسئین ہائی وے، ایکسئین بلڈنگ‘ایری گیشن، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ پولیس، ہائی وے،بلڈنگ، ایری گیشن، زراعت، لائیوسٹاک، ہیلتھ، ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی سمیت چھانگا مانگا میں شجرکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسین نکئی نے کہا کہ حکومت عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔اُن کا مزید کہناتھاکہ گزشتہ تین سالوں میں چھانگا مانگاجنگل میں 24سو ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی گئی ہے جس سے جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے ،آئندہ ہفتے چھانگامانگا جنگل مزید 75ہزار پودے لگائے جائیں گے جس سےجنگل کے حُسن میں مزیداضافہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں اور متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیں۔
٭٭٭٭٭ رپورٹ جمیل بھٹہ

Address

Talwandi

52020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Live News HD:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share