
14/01/2025
تاندلیانوالا (نمائندہ) تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالا پریس کلب رجسٹرڈ کے الیکشن 2025 کاعمل مکمل کرلیا گیا،پریس کلب رجسٹرڈ میں الیکشن تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک،نعت رسول مقبول سے کیاگیا۔الیکشن میں متفقہ طور پر عہدیداران کاچناؤکرلیا گیا۔صدر ڈاکٹر محمد ذکریا منتخب ،جنرل سیکرٹری سلیم شیروانی منتخب، سنیئر نائب صدر ڈاکٹر ریحان بدر ، نائب صدر وقار حسین ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات علی حسن صابری، جوائنٹ سیکرٹری رانا عبدالرزاق، فنانس سیکرٹری طاہر اعوان، آفس سیکرٹری نعلین محمد مغل ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رانا سیف اللہ منتخب جبکہ چیئرمین مجلسِ عاملہ مہر ذوالفقار علی وصلی،ڈپٹی چیئرمین میاں زاہد منتخب ہوئے۔ تقریب میں ممبران پریس کلب کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادیں دی گئیں۔صدر پریس ڈاکٹر محمد ذکریا ودیگر نے اظہار خیال کیا۔نو منتخب عہدیداران کوہارپہنائے اور میٹھائی تقسیم کی گئی۔شہرکی سیاسی،سماجی شخصیات کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔صدر ڈاکٹر محمد ذکریا اور جنرل سیکرٹری سلیم شیروانی نے کہاکہ پریس کلب کی تعمیر وترقی کے لیے کوشاں رہیں گے اور پریس کلب تاندلیانوالا رجسٹرڈ کی عزت پامال نہیں کرنے دیں گے۔