JAMI TV

JAMI TV news channel in tandlianwala city district Faisalabad
(1)

19/07/2025

گزشتہ رات لاوارث لاش کا معاملہ اسسٹنٹ کمشنر ازکی سحر نے ہماری ویڈیو کے بعد فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ حل کروا دیا اور آج میر کی تجہیز و تکفین اور تدفین جہانزیب خان نیازی صاحب نے کردی

18/07/2025

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں گزشتہ روز سے موجود لاوارث لاش آخری رسومات کے لیے دہائیاں دینے لگی، تدفین تو دور کی بات دو دن گزر جانے کے باوجود میت کا پوسٹ مارٹم تک نہ کیا جاسکا
گرمی کے اس موسم میں ہسپتال میں تعفن کے ڈیرے، مگر کسی بھی ڈاکٹر کے دل میں رحم نہ آیا
اے سی صاحبہ، ایم ایس صاحب خدا کا خوف کریں کچھ اس نیت کی آخری رسومات ادا کرنے کی ترتیب بنا دیں اب

17/07/2025

تاندلیانوالہ کا بڑا قبرستان قریبا 40 سے 50 فیصد تک منہدم ہوگیا یا زمین میں دھنس چکا ہے، خدارا ایک بار اپنے عزیزوں کی آخری آرام گاہ کا ایک چکر لازمی لگائیں

یہ کوئی عام نوجوان نہیں، نواسۂ حیدرِ کرّار ہے...!جس نے ہمیشہ وقت کے یزید کو للکارا، جو کبھی جھکا نہیں، ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا ...
05/07/2025

یہ کوئی عام نوجوان نہیں، نواسۂ حیدرِ کرّار ہے...!
جس نے ہمیشہ وقت کے یزید کو للکارا، جو کبھی جھکا نہیں، ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔
کربلا کی وارثت اس کے لہجے میں ہے، اور ظلم کے خلاف بغاوت اس کی پہچان!
ڈائریکٹر جامی ٹی وی
سید مصعب غزنوی

29/06/2025

تاندلیانوالہ میں جگہ جگہ کھڑے پانی کا ذمہ دار آخر کون؟ فیصلہ عوامی عدالت میں
نا اہل انتظامیہ یا سرکاری جگہوں پر بڑے بڑے تھڑے بنانے والے نالائق لوگ؟

ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی اس وقت اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے یوتھ ڈیجیٹل میڈیا سمٹ YDS میں شریک ہیں، جہ...
22/06/2025

ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی
اس وقت اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے یوتھ ڈیجیٹل میڈیا سمٹ YDS میں شریک ہیں، جہاں پر پاکستان بھر سے بڑے بڑے ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز شرکت کررہے ہیں۔

21/06/2025

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں حاملہ خاتون کے سٹریچر ٹوٹ کر گرنے کا واقعہ، اس صورتحال پر ایم پی اے قدسیہ بتول ضیاء صاحبہ کی نشان دہی پر وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران کے نوٹس میں آگیا، بہت جلد حل نکلنے کی امید بن گئی
شکریہ سید مصعب غزنوی آپ اس شہر کے حقیقی صحافی ہیں

21/06/2025

تاندلیانوالہ کا اکلوتا سرکاری ہسپتال انسانیت کی تذلیل اور انتظامی نا اہلی کی آماجگاہ بن گیا، ایک حاملہ خاتون کو سٹریچر پر ڈالا تو سٹریچر ٹوٹ کر گر گیا مریض کو فیصل آباد ریفر کرنا پڑا

12/06/2025

تاندلیانوالہ میں جہنم سی گرمی، لوگ نڈھال ہو کر بیہوش ہونے لگے مگر بے حس انتظامیہ اور تاندلیانوالہ کے شہری بس تماشہ دیکھ رہے ہیں
خیر کیا ہی کہا جا سکتا ہے کسی کو

18/05/2025

ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی کے بڑے بھائی جوکہ پاکستان آرمی میں میجر ہیں، انہوں نے آپریشن "بنیان مرصوص" پاک بھارت جنگ کے دوران فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے دشمن بھارت کی چار سے زائد فوجی چوکیاں تباہ کیں اور غازی بنے
اس خوشی کے اظہار میں آج انہوں نے علاقہ بھر میں مٹھائی تقسیم کی، اللہ کا شکر ادا کیا
پاکستان زندہ باد

11/05/2025

بھارت جنگی جنون سے سیز فائر تک کیسے پہنچا؟
پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا، پوری قوم کو جیت مبارک۔

صحافت کا عالمی دن اس "شیر دے پتر" کے نامیہ یونہی نہیں کہ آپ اٹھیں اور کسی من پسند صحافی کے نام اتنا بڑا دن کردیں، بلکل ن...
03/05/2025

صحافت کا عالمی دن اس "شیر دے پتر" کے نام
یہ یونہی نہیں کہ آپ اٹھیں اور کسی من پسند صحافی کے نام اتنا بڑا دن کردیں، بلکل نہیں۔ بلکہ کردار کے غازی کو ہی ایسے دن کی پہچان بنایا جا سکتا ہے جس سے اس فیلڈ کی عزت کو چار چاند لگیں۔
صحافت کی دنیا بڑی تلخ ہوا کرتی ہے، بڑے باہمت اور بہادر لوگ ہی ہوتے ہیں جو اس کی اصل شناخت بنتے ہیں۔ تاندلیانوالہ میں جس صحافت کا فقدان رہا ہمیشہ سے، کوئی یوں آکر وہ خلا پُر کرے گا کس نے سوچا تھا۔
جہاں افسران بالا سے سوال کرنا نا ممکن ہوا کرتا تھا، جہاں عوامی نمائندوں کو جوابدہ بنانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
وہاں ایک صحافی آتا ہے جو نوجوان ہے، اور وہ کام کر دکھاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے عوام کی زبانیں بول اٹھتی ہیں، "شیر دا پتر" اے سید مصعب غزنوی۔
ہم چینل کے لوگ گواہ ہیں اس بات کے کہ ہم نے اس شہر کے لوگوں کو سید صاحب کی ذات کا اتنا احترام کرتے دیکھا ہے کہ ہم کبھی خود کو چھوٹا سمجھنے لگتے تھے، مگر یہ عزت نام سے نہیں کام سے بنائی گئی تھی۔
اس باہمت شخص نے تاندلیانوالہ کی صحافت میں جن کیسز میں بھی ہاتھ ڈالا اس کو منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑا، صحافت کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا استعارہ بنا اور بے سہارہ لوگوں کا سہارا بنا۔
اپنے نانا امام حسین علیہ السلام کی راہ پر چلتے ہوئے اس نوجوان نے بھی ہمیشہ وقت کے یزید کو للکارا، اور سید زادہ ہونے کا حق ادا کیا۔
پھر ایک وقت آیا کہ یہ نام ہر سمت سنائی دینے لگا کہ جہاں صحافت کا تذکرہ ہوا حوالہ میں سید مصعب غزنوی یاد آیا، اس نوجوان پر بہادری اور سچ کی پاداش میں دو دو بار قاتلانہ حملہ ہوا مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔
اس نوجوان کے کردار پر صحافتی کیرئیر کے دوران ایک بھی داغ نہ لگا، پیسوں کی چکا چوند نے کبھی اس کے ایمان کو متزلزل نہ کیا۔
اس شیر دے پتر سید مصعب غزنوی کے نام آج کا عالمی یوم صحافت
جی او شیرا ❣️

Address

Tandlianwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAMI TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAMI TV:

Share

Category