29/08/2025
تاندلیانوالہ: درمیانے درجے کا سیلاب، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
تاندلیانوالہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اونچے درجے کے سیلاب کا شدید خدشہ موجود ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے اور متاثرین کی مدد کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔
افواجِ پاکستان، پنجاب پولیس، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس فورس کے افسران و ملازمین متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ طبی اور ریسکیو سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرکاری اداروں کے جاری کردہ اعلانات پر عمل کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ خیر فرمائے اور تاندلیانوالہ کے عوام کو اس آزمائش سے محفوظ رکھے۔ آمین۔