Tando Allahyar News

Tando Allahyar News 📢 فالو کریں:
ٹنڈو الہ یار نیوز
ہر پل کی خبر، سچ کے ساتھ!
https://www.facebook.com/share/1HYUWEDCNF/⁠�

قبائلی وسماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کا وزیراعلی سے ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن صاحب کو ایوارڈ دینے کا مطالبہ ۔۔۔۔۔۔آج...
12/08/2026

قبائلی وسماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کا وزیراعلی سے ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن صاحب کو ایوارڈ دینے کا مطالبہ ۔۔۔۔۔۔
آج کے مشرق اخبار میں شائع

*ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری، قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کی ڈی ایس ایم ضیاء الرح...
11/08/2026

*ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری، قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کی ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن اور مانیٹرنگ آفیسر عاصل خان کی خدمات کو خراجِ تحسین، وزیراعلیٰ بلوچستان سے خصوصی ایوارڈ دینے کا مطالبہ**

قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے پی پی ایچ آئی ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر (DSM) ضیاء الرحمن سے ملاقات ضلع بھر میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات، طبی سہولیات میں بہتری اور عوامی خدمت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
ضیاء الرحمن نے جب سے ضلع قلعہ عبداللہ میں بطور ڈی ایس ایم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، صحت کے شعبے میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ بند پڑے متعدد بنیادی مراکز صحت (BHUs) کو فعال بنایا گیا، ادویات کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمن کی آمد ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ثابت ہوئی ہے۔ ماضی میں نادر عبدالرحمن زئی بی ایچ یو کے لیے ادویات کا بجٹ تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار روپے تھا جسے قبائلی وسماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ دوخواست پر بڑھا کر ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو زیادہ اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے اس اقدام پر ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے مخلص، محنتی اور فرض شناس افسران کو ہمیشہ عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائیاں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید
اعلان کیا کہ بہت جلد بی ایچ یو نادر عبدالرحمن زئی میں جدید سہولیات سے آراستہ لیبر روم قائم کیا جائے گا جبکہ ادویات اور دیگر طبی سہولیات میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین، بچوں اور عام مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اپنے ہی علاقے میں میسر آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی بی ایچ یو میں کسی قسم کی کمی، مسئلہ یا ضرورت ہو تو عوام اور مقامی نمائندے بلا جھجھک آگاہ کریں۔ ان شاء اللہ عوامی مسائل کے حل اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں ایمبولینس سروس اور بنیادی طبی مراکز کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔
قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے پی پی ایچ آئی کے مانیٹرنگ آفیسر عاصل خان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصل خان ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وہ ہر وقت بی ایچ یوز کے عملے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور مشکل حالات، ہنگامی صورتحال اور دور دراز علاقوں میں بھی عملے کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان کی نگرانی، رہنمائی اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے میں جو مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان میں ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن کے ساتھ مانیٹرنگ آفیسر عاصل خان کی انتھک محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک بھی شامل ہے۔ ایسے مخلص، ایماندار اور فرض شناس افسران کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھ کر کام کرتے ہیں۔

امیر امان اللہ خان کاکڑ نے مزید کہا کہ ضیاء الرحمن کی والدہ محترمہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور انتہائی نازک حالت میں ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ذاتی مشکلات کو پس پشت ڈال کر عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہ جذبہ ان کی فرض شناسی، ایمانداری اور عوام سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے کی بہتری، عوامی خدمت میں ڈی ایس ایم ضیاء الرحمن کو خصوصی ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا جائے تاکہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی ہو

امیر امان اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ ہم ایسے ایماندار، محنتی اور عوام دوست افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے ذاتی مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھا۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام ضیاء الرحمن اور عاصل خان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم ہر مثبت اقدام میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ایسے افسران قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت، تعلیم اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کرنے والے افسران اور اداروں کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے، جبکہ پی پی ایچ آئی حکام نے بھی عوام کو یقین دلایا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

ٹنڈو الہ یار میں چھری کے وار سے باپ کے ہاتھوں 5 سالہ بیٹا قتل فلحال باپ قتل کو ماننے سے انکاری
19/07/2026

ٹنڈو الہ یار میں چھری کے وار سے باپ کے ہاتھوں 5 سالہ بیٹا قتل فلحال باپ قتل کو ماننے سے انکاری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہوفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہ...
29/06/2026

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہدایت کے مطابق 10 جولائی 2026 سے پاکستان میں بغیر جائز ویزا کے مقیم ہر افغان شہری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔
تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان (IFRP) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں، 11 جولائی 2026 سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے گی، جس میں گرفتار افراد کی تعداد، ان کے خلاف کی گئی کارروائی اور موجودہ صورتحال شامل ہوگی۔
حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جائے اور احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عوامی آگاہی ⚠️تمام دوستوں اور کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی شخص یا گروپ کو ایڈوانس رقم بھیجنے سے پہلے مکمل تصدیق...
06/06/2026

عوامی آگاہی ⚠️
تمام دوستوں اور کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی شخص یا گروپ کو ایڈوانس رقم بھیجنے سے پہلے مکمل تصدیق ضرور کریں۔
کچھ افراد مختلف علاقوں، خصوصاً بلوچستان کے مختلف شہروں سے جسے کہ چمن سے تو کبھی قلعہ عبداللہ کے نام تعلق بتا کر کاروباری معاملات کرتے ہیں اور ایڈوانس رقم طلب کرتے ہیں۔ اور پھر رفو چکر ہو جاتے ہیں ان فراڈیوں سے دور رہیں ان کا نہ ذات کا پتہ ہے
نہ تو ماں باپ کا پتہ ہوتا ہے ۔
ان بے غیرت فراڈی لوگوں سے دور اور یہ میسج زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَضلع قلعہ عبداللہ، تحصیل گلستان کے معزز قبائلی شخصیت حاجی عطااللہ کاکڑ احمد خی...
01/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ضلع قلعہ عبداللہ، تحصیل گلستان کے معزز قبائلی شخصیت حاجی عطااللہ کاکڑ احمد خیل انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی آختر کاکڑ، شمس اللہ کاکڑ، ممبر پلاننگ کمیشن رفیع اللہ کاکڑ اور آکسفورڈ یونین کے صدر رفیع اللہ خان کے والد تھے۔

قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عطااللہ کاکڑ نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور نیک سیرت انسان تھے۔ ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

قبائلی وسماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

*نادر ڈپٹی ڈائریکٹر پریزیڈنٹ آر ایل سی بلوچستان سید علی آغا سے قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کی اہم ملاقا...
24/04/2026

*نادر ڈپٹی ڈائریکٹر پریزیڈنٹ آر ایل سی بلوچستان سید علی آغا سے قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ کی اہم ملاقات*

قلعہ عبداللہ قبائلی و سماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر پریزیڈنٹ آر ایل سی بلوچستان سید علی آغا سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں عوام کو درپیش مسائل خصوصاً شناختی کارڈز کی بلاک ہونے کی شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران امیر امان اللہ خان کاکڑ نے قلعہ عبداللہ کے متعدد شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کے مسئلے کو اجاگر کیا اور اس کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع پر سید علی آغا نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی جائز شہری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف مستحق پاکستانیوں کو ہی یہ حق حاصل ہو اور غیر قانونی اندراجات کی روک تھام بھی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے متاثرہ افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

اس موقع پر امیر امان اللہ خان کاکڑ نے مزید کہا کہ سید علی آغا ایک بااخلاق، نیک اور فرض شناس انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سید علی آغا عبدالرحمن زئی میں نادرا انچارج تھے تو انہوں نے انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری کے ساتھ عوامی خدمت انجام دی، جس کی مثال آج بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے ایماندار اور مخلص افسران پر فخر کرتے ہیں جو عوام کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرتے ہیں۔

قبائلی وسماجی رہنما امیر امان اللہ خان کاکڑ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے نادرا حکام کے تعاون کو سراہا اور امید کی کہ جلد عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

21/04/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ٹنڈو الہ یار ،
شکیل احمد کے بڑے بھائی وسیم خان کے والد راشد پٹھان کے چچا محمد عتیق درانی کے ماموں عبدالستار پٹھان کا رضاالہی سے انتقال ہوگیا ہے

Address

Tando Allahyar
Tando Allahyar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tando Allahyar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share