NAVEED ACADEMY TANDO JAM

NAVEED ACADEMY TANDO JAM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NAVEED ACADEMY TANDO JAM, Digital creator, Near Ghosia Masjid, Tando Jam.

Your Gateway to Competitive Excellence & Professional Skills

🔹 TEST PREPARATION:
ISSB | FPSC | SPSC | IBA, NTS & More

🔹 ENGLISH LANGUAGE COURSES
English Language | Spoken English

🔹 COMPUTER COURSES:
CIT | DIT | DCBM

🔹 GOVT-PROGRAMS:
BBSHRRDB

03/11/2025
*سندھ ملازمتوں کو آن لائن کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا*🔗 https://sjp.gos.pk/*وزیراعلیٰ سندھ نے انقلابی سندھ جا...
29/10/2025

*سندھ ملازمتوں کو آن لائن کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا*

🔗 https://sjp.gos.pk/

*وزیراعلیٰ سندھ نے انقلابی سندھ جاب پورٹل کا اجرا کردیا*

*تمام محکمے اپنی ضروریات جاب پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے*

*امیدوار آن لائن فارم بھریں گے، انٹرویو کال اور امتحان بھی ان لائن ہوگا*

*ایک امیدوار بار بار امتحان دے سکتا ہے، پہلی کوشش کا خرچہ حکومت سندھ بھرے گی*

*ابتدائی طور پر گریڈ 5 سے 15 تک کی ملازمتیں جاب پورٹل پر دستیاب ہوں گی*

*جاب پورٹل حکومت اور جاب تلاش کرنے والوں کے درمیان پل کا کردار ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ*

کراچی (28 اکتوبر): وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل (ایس جے پی) کے اجراء کے موقع پر کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نعرے "بینظیر آئی ہے، روزگار لائی ہے" کے مطابق صوبائی حکومت نے بھرتی کے عمل کو مزید شفاف، قابلِ رسائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے ٹیسٹنگ کے اختیارات میں وسعت دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار ناکام ہوجائے تو وہ متعدد بار دوبارہ امتحان دے سکتا ہے۔ پہلی کوشش کے اخراجات مکمل طور پر سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ اب تک تقریباً 3 لاکھ 26 ہزار امیدوار امتحان پاس کر چکے ہیں جبکہ آئندہ ہر ماہ امتحانات منعقد کیے جائیں گے اور نتائج امتحان کے فوراً بعد دستیاب ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے وضاحت کی کہ تمام دستاویزات بشمول میٹرک کے سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل، انڈیپنڈنٹ بورڈ کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی جس سے اہل امیدواروں کا جامع ڈیٹا بیس تیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان پاس کرنے کے بعد امیدوار سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ یہ پورٹل سندھ حکومت اور روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم نے دونوں کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپس میں جوڑ دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سرکاری محکمہ اپنی آسامیوں کی ضروریات پورٹل پر اپ لوڈ کرے گا، جو نئی آسامیوں کے اضافے کے ساتھ خود بخود اپ ڈیٹ ہوگا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مثلاً اگر محکمہ تعلیم آج فیصلہ کرے کہ اسے سندھ بھر میں 100 جونیئر کلرک درکار ہیں تو محکمہ خزانہ فوری طور پر فنڈز کی دستیابی کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اکثر نوکریوں کا اعلان مالی منظوری سے پہلے کیا جاتا تھا جس سے تاخیر ہوتی تھی لیکن اب پورا عمل آن لائن اور ہم آہنگ ہوگا۔ محکمہ خزانہ آسامیوں کی منظوری دے گا اور تمام تفصیلات پورٹل پر جاری ہوں گی۔

وزیرِاعلیٰ نے مزید بتایا کہ محکمہ اطلاعات اشتہارات جاری کرے گا اور جس روز اشتہار اخبارات میں شائع ہوگا، اسی روز وہ جاب پورٹل پر بھی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مربوط نظام سندھ کے نوجوانوں کے لیے بھرتی کے عمل کو تیز، منصفانہ اور شفاف بنائے گا۔

حکومتِ سندھ کا’’سندھ جاب پورٹل‘‘ (ایس جے پی) ایک جدید، مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو صوبے کے تمام محکموں میں شفاف، مؤثر اور میرٹ پر مبنی بھرتی کو یقینی بنائے گا۔ یہ منصوبہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور ای گورننس و عوامی ڈیجیٹل سروس کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ابتدائی طور پر گریڈ 5 سے 15 تک کے لیے تشکیل دیا گیا یہ پورٹل اب تمام گریڈز کا احاطہ کرتا ہے اور امیدواروں و سرکاری محکموں دونوں کے لیے ایک جامع نظام کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ پورٹل اسکریننگ ٹیسٹ انیشی ایٹو سے منسلک ہے جو سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے تاکہ بی پی ایس 5 سے 15 تک بھرتی کے امتحانات کو شفاف بنایا جا سکے۔

میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن سطح کے یہ امتحانات لاکھوں امیدواروں کو اپنی طرف متوجہ کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 2023 اور 2025 میں 3 لاکھ 26 ہزار 368 امیدوار امتحانات پاس کر چکے ہیں اور اب وہ براہِ راست پورٹل کے ذریعے سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اس اقدام نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور بار بار امتحان دینے کی ضرورت ختم کرکے امیدواروں کا وقت اور خرچ بچایا ہے۔

خودکار نظام کی بدولت سندھ جاب پورٹل پر بھرتی کا عمل 12 ماہ سے کم ہو کر صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملازمت کے اشتہار سے لے کر درخواست، انٹرویو شیڈولنگ، آفر لیٹر، میڈیکل و پولیس تصدیق اور تقرری تک مکمل ڈیجیٹل پراسیسنگ فراہم کرتا ہے۔

اہم خصوصیات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جاب میچنگ، اردو اور انگریزی میں آواز کے ذریعے تلاش اور اردو، سندھی اور انگریزی میں کثیر لسانی سہولت شامل ہے۔ یہ نظام دوہری ملازمتوں کی روک تھام بھی کرتا ہے۔ اس کا انضمام محکمہ صحت اور سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ میڈیکل اور کردار کی آن لائن تصدیق کی جا سکے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور پورٹل پر نوٹیفکیشن کے ذریعے اپ ڈیٹ فراہم کیے جائیں گے۔

اندراج کا عمل سادہ اور محفوظ ہے۔ امیدوار اپنے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں، ایک وقتی پاس ورڈ سے تصدیق مکمل کرنے کے بعد وہ اپنا ڈیٹا ایس ٹی ایس پورٹل سے حاصل کر سکیں گے۔ محکمے اپنی ملازمتوں کی فہرستیں تیار اور منظور کر سکتے ہیں، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ، انٹرویوز اور تقرری کے خطوط کا اجراء مکمل طور پر آن لائن انجام دے سکتے ہیں۔

سندھ جاب پورٹل کے قیام سے سندھ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے مکمل ڈیجیٹل، شفاف اور مربوط بھرتی کا نظام متعارف کرایا ہے جو اچھی طرز حکمرانی، کارکردگی اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کی تجدید ہے۔

وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی علی راشد نے پورٹل کے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام امیدواروں کے لیے وقت اور لاگت دونوں کے لحاظ سے مؤثر ہے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے اسے صوبے میں میرٹ پر مبنی روزگار کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا چیلنج تھا جسے حکومت نے اس پورٹل کے ذریعے حل کیا ہے۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے اسے امیدواروں اور حکومت دونوں کے لیے میرٹ پر مبنی انتخاب کا بہترین نظام قرار دیا۔

یہ تقریب وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، ارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی، صوبائی سیکریٹریز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی. .

"Admission Update! (SAU) Tandojam extended the admissions deadline for programs in session 2025-26 till Nov 5, 2025. Ent...
22/10/2025

"Admission Update! (SAU) Tandojam extended the admissions deadline for programs in session 2025-26 till Nov 5, 2025.

Entry test on Nov 23, 2025.
Apply now:
http://applyonline.sau.edu.pk

18/10/2025
Jobs in Election Commission of PakistanLast date is 5th Nov 2025         For more info visit Naveed Academy Tando Jam Co...
17/10/2025

Jobs in Election Commission of Pakistan
Last date is 5th Nov 2025

For more info visit Naveed Academy Tando Jam
Cont #03070133028

15/10/2025

🪖 ISSB is not tough — You just need the right guidance!
💪 Join the PMA Long Course 157 Preparation Batch
📍 Naveed Academy, Tando Jam | 🗓 20 Oct, 5:00 PM
📞 0313-3842439 | 0307-0133028

سندھ پبلک سروس کمیشن SPSC کی جانب سے بورڈ آف ریوينيو میں بھرتیوں کے لئے  اشتھار جاری، آنلائن اپلائی کرنے کی  آخری تاريخ ...
14/10/2025

سندھ پبلک سروس کمیشن SPSC کی جانب سے بورڈ آف ریوينيو میں بھرتیوں کے لئے اشتھار جاری،
آنلائن اپلائی کرنے کی آخری تاريخ 07 نومبر 2025 مقرر
مکمل تیاری کے لئے نوید اکیڈمی وزٹ کریں رابطہ کریں03070133028 / 03133842439

Sindh Tando Jam ISSB Test Preparation ROZEE.PK - Pakistan's #1 Job Website Students Of Mirpurkhas University - SMU Tando Allahyar News Tando Allahyar City Tando Jam Hyd Tandojam The Great

12/10/2025

🌟 "Zero Se Fluent — Naveed Academy Students’ Real Story!" 😲
Ye wo student hain jinhe English bolne me sharm aati thi…
Aaj sab ke saamne confidently English bolte hain! 💬🔥

🎓 Naveed Academy Tando Jam me hum sirf English nahi — confidence aur success sikhate hain!
✅ Daily Speaking Practice
✅ Real-Life Conversation Drills
✅ Grammar Made Easy
✅ Personality Boost Activities

💥 Good News!
🎯 New Batches for Spoken English are Starting on 13th Oct!
✓ Get Demo Class at 5:00 pm
👉 Limited seats available!
📅 Admissions Open Now
📍 Location: Opposite, Sir Syed Public School,Tando Jam
📞 Contact: 0313-3842439 0307-0133028

👇 Comment karo “YES” agar aap bhi fluent English bolna chahte ho!

🌊 *پاکستان نیوی میں شامل ہوں –بطور PN کیڈیٹ (2026-A)🔹 *مستقل کمیشن* کے لیے شاندار موقع!📅 *رجسٹریشن کی تاریخیں:*  12 اکتو...
12/10/2025

🌊 *پاکستان نیوی میں شامل ہوں –بطور PN کیڈیٹ (2026-A)
🔹 *مستقل کمیشن* کے لیے شاندار موقع!

📅 *رجسٹریشن کی تاریخیں:*
12 اکتوبر سے 02 نومبر 2025 تک

*اہلیت کا معیار:*

🔸 * پاکستانی مرد امیدوار*
🔸 *عمر (15 مئی 2026 کو):*
- سویلین (غیر شادی شدہ): 16½ تا 21 سال
- سروس امیدوار (وردی میں موجود): 17 تا 23 سال

🔸 *قد (کم از کم):* 5 فٹ 4 انچ

📚 *تعلیمی قابلیت:*
امیدوار نے میٹرک اور F.Sc یا O/A لیول میں کم از کم *60% نمبر* حاصل کیے ہوں، اور نیچے دیے گئے گروپس میں سے کسی ایک میں تعلیم حاصل کی ہو:

1. فزکس، میتھس، کیمسٹری
2. فزکس، میتھس، کمپیوٹر سائنس
3. فزکس، میتھس، اسٹیٹسٹکس

📌 *اہم نکات:*
- O/A لیول والے IBCC سے ایکویولنس سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔
- FSC Part-II کے طلبہ (Pre-Engineering) جو Part-I میں 65% نمبر رکھتے ہیں، وہ "امید سرٹیفکیٹ" کے ساتھ اپلائی کر سکتے ہیں۔
- Pre-Medical طلبہ اضافی میتھس کے ساتھ اپلائی کر سکتے ہیں۔

📍 *رجسٹریشن اور مکمل تیاری کے لیے
03070133028 03133842439

Address

Near Ghosia Masjid
Tando Jam
70050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAVEED ACADEMY TANDO JAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NAVEED ACADEMY TANDO JAM:

Share