
20/10/2022
سندھ پولیس کی جانب سے منشیات کی فراہمی میں ملوث ایک سو سے زائد پولیس اہلکاروں کی لسٹ جاری کی گئی جس میں ہمارے ضلعہ ٹنڈو محمد خان نے سب کو مات دے دی۔۔۔ اس کی وجہ یہاں کا سیاسی نظام ہے، ان پولیس اہلکاروں کو نہ صرف اپنی وردی بلکہ اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے بھی بڑی اہمیت حاصل ہے، جب کچھ روز پہلے لسٹ جاری ہوئی تو کچھ اہلکاروں میں خوف ضرور تھا ، لیکن کل ہمیں علم ہوا کے کچھ با اٹر اہلکاروں کو بچانے کے لئے بڑے بڑے سیاسی برج سرگرم ہو گئے ہیں ، ضلع ٹنڈو محمد خان میں ایک عرصے سے صحافت کرنے والے کافی صحافیوں کو پہلے دن میں نے بڑی بڑی پوسٹ رکھتے دیکھا لیکن کل سے ان کے سافٹویئر بھی اپ ڈیٹ نظر آئے ، نہ جانے یہ پیسہ کا کمال ہے یا سیاسی دباؤ ،یہ تو وہ دوست ہی بتا سکتے ہیں۔
ہم آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن سے مؤدبانہ گذارش کرتے ہیں کے ضلع ٹنڈو محمد خان پر خاص نظر کی جائے اور یہاں پر منشیات فروشوں کی جڑوں بہت گہری ہیں اور ان لوگوں کی سرپرستی طاقتور لوگ کر رہےہیں ، جس کی وجہ سے یہاں آئس ، دیسی شراب, چرس ، ہیروئین باقی سندھ سے زیادہ بڑی آسانی سے مل سکتا ہے ، اور حیرت انگیز طور پر ان کاموں میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ملوث ہے اور سرکاری عمارتوں کو ہی اس کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم فرض شناس افسران کی کوششیں دیکھ کر اس امید سے ہیں کہ انشاء اللہ ایک دن سندھ بلکہ پورا پاکستان منشیات کی لعنت سے پاک ہوگا.
National Commission on the Rights of Child - NCRC Pakistan
Office of IGP, Sindh
Syed Pir Muhammad Shah, PSP
Sindh Police CPO
SSU Sindh Police