15/11/2025
لکی مروت بنوں باؤنڈری تختی خیل، کوٹکہ شیخ لنڈک میں جھڑپ
تختی خیل میں مقامی امن کمیٹی، پولیس امن کمیٹی اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے دوران پانچ نامعلوم مارے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں واقع کوٹکہ شیخ لنڈک میں تقریباً 25 سے 30 مسلح افراد نے ایک مدرسے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر اہل علاقہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کو گھیر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلحہ گروپ اس وقت محصور ہیں اور محاصرہ توڑنے میں ناکامی کے بعد مذاکرات کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔