06/10/2025
ٹانک(بیورورپورٹ)کالج کی نجکاری کیپٹن اشفاق شہید بوائز کالج اور گورنمنٹ کرلز کالج ٹانک کے طلباء وطالبات کے علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے صوبائی حکومت کالجز کی نجکاری کرکے غریب طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کررہی ہے ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پشاور میں سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،طلباء
صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز کی نجکاری کے فیصلے کے سامنے آنے کے بعد طلباء وطالبات اور والدین میں شدید بے چینی دیکھنے کو مل رہی گزشتہ روز گرلز ڈگری کالج کی پاپردہ طالبات نے حکومت کے فیصلے کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے کالج کے احاطے کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب کیپٹن اشفاق شہید ڈگری کالج کے طلباء نے بنوں روڈ پر واقع اپنے کالج سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب ٹانک کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا طلباء نے ہاتھوں میں کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اقر نعرے درج تھے اس موقع طلباء نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ صوبائی حکومت میں برسر اقتدار پارٹی پی ٹی آئی نہ صرف تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہوگئی ہے بلکہ اپنی پارٹی منشور جس میں انہوں نے ملک میں یونیورسٹیز اور کالجز کے جال بچانے کے اعلانات کئے جاتے رہے ہیں ان سے بھی روگردانی اختیار کررہی ہے طلباء نے اس موقع پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ صوبائی دارلحکومت پشاور تک بڑھانے کی دھمکی دیدی