24/08/2026
ضلع ٹانک میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا اچانک بازار معائنہ، اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ
ٹانک: ضلع ٹانک میں عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بازاروں کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری ہے
وزیرِ خوراک ڈاکٹر اسرار خان صافی، سیکرٹری خوراک شاہ محمود خان، ڈائریکٹر خوراک محسن اقبال خان، ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نذیرالرحمان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹانک فخر زمان خان کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر محمد وقاص نے ٹانک بازار کا اچانک معائنہ کیا
معائنے کے دوران سبزی و فروٹ فروشوں، کریانہ اسٹورز اور قصابوں کی دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف اشیائے خوردونوش کے معیار، مقررہ نرخوں، صفائی ستھرائی اور نرخ ناموں کی دستیابی کو چیک کیا گیا
فوڈ انسپکٹر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں، نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں اور صفائی کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے
فوڈ ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بازاروں کی نگرانی اور اچانک معائنوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا