Public & Tank News

Public & Tank News Stay on the frontline with breaking news, exclusive insights, 🚀🌐

ٹانک ( ) ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ڈپٹی کمشنر جمشید خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد کی موجودگی میں دامان پریس کلب کے ص...
12/10/2026

ٹانک ( ) ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ڈپٹی کمشنر جمشید خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد کی موجودگی میں دامان پریس کلب کے صحافیوں کی خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر کنڈی امن جرگے کے سربراہ قیوم قادری اور صحافی جاوید آرائیں بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی روابط اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمشید خان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو عوامی مسائل اور مشکلات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ملاقات کے دوران صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

11/10/2026
11/10/2026

آصف علی زرداری نے ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ گورنر راج لگا دیا ہے کے پی کے کے سارے شر انگیز گھروں میں پیناڈول کی دو دو گولیاں گرم چائے کیساتھ کھا کر سروں پر کھیلا تولیہ باندھ کر سو جائیں

11/10/2026

کے پی کے میں گلے آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج لگا دیا ہے

21/09/2026
ٹانک() پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے انجینئر داور خان کنڈی کا دامان پریس کلب(ر) ٹانک کا دورہ صحافیوں سے ملاقات۔ پریس...
14/09/2026

ٹانک() پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے انجینئر داور خان کنڈی کا دامان پریس کلب(ر) ٹانک کا دورہ صحافیوں سے ملاقات۔ پریس کلب پہنچنے پر صدر پریس کلب ڈاکٹر شیخ احسان،نائب صدر آدم خان کنڈی و دیگر کابینہ ارکان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایڈووکیٹ خیر محمد، اصغر تتور،دلاور،یعقوب خان۔انعام خان ناصر خیل۔ایڈووکیٹ سلیم جاوید کنڈی۔گل شیر۔میراکبر بلوچ سمیت دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ ایم این اے داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ پارٹی ہدایات کیمطابق 27 ستمبر لانگ مارچ کےلیے ہم ضلعی صدر پی ٹی آئی فرحان حکیم کی قیادت میں اسلام آباد جائیں گے اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹانک مین پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویلوں کی انکوائری پر سی ایم کو ریمائنڈر دیا ہے اور امید ہے کہ اس انکوائری پر جلد عمل درآمد ہوگا۔ ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک کے مالی تعاون سے ٹانک میں بننے والے روڈز میں مبینہ ناقص میٹیرل اور عوامی شکایات پر ورلڈ بنک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو لیٹر لکھا ہے جبکہ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو کو بھی نشاندہی کرادی ہے یہ عوام کا پیسہ ہے اور چاہتے ہیں کہ عوام پر بہتر طریقے سے خرچ ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ یوناپس کے تعاون سے کروڑوں روپے کے واٹر سٹوریج منصوبے اور ٹیوب ویلوں کے باوجود بھی سٹی کو زام کے گدلے پانی کی فراہمی افسوسناک ہے چند عناصر نہیں چاہتے کہ سٹی کی عوام کو صاف پانی میسر ہو۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلوں پر بااثر افراد نے قبضہ جمارکھا ہے۔عوام مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔صدر دامان پریس کلب ڈاکٹر شیخ احسان اور نائب صدر آدم خان کنڈی و دیگر ارکان نے پریس کلب آمد پر ایم این اے داور کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔

شہداء اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کی ساتویں سینٹ میٹنگ، یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اہم فیصلےٹانک (بیورو چیف)شہد...
11/09/2026

شہداء اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کی ساتویں سینٹ میٹنگ، یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اہم فیصلے
ٹانک (بیورو چیف)
شہداء اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کی ساتویں سینٹ میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت پرو چانسلر جناب عثمان خان بھٹی، اسپیشل اسسٹنٹ برائے فنی تعلیم و تربیت، نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی تعلیمی، انتظامی اور مالی امور سمیت مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کی ساتویں سینٹ میٹنگ 10 ستمبر 2026ء کو یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر سعید بادشاہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ، خزانہ، اعلیٰ تعلیم، انڈسٹری کے نمائندگان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نمائندے سمیت یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی ترقی، سالانہ بجٹ، مالی معاملات، آئندہ سال کی مجوزہ بجٹ، ریونیو جنریشن اور آڈٹ سے متعلق امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ فورم نے یونیورسٹی کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دیتے ہوئے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محدود وسائل کے باوجود نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے مستقبل کے ترقیاتی اہداف پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرو چانسلر نے یونیورسٹی کی ایمپاورمنٹ، رینکنگ میں بہتری اور تمام یونیورسٹیوں میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے پر سربراہان اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ سال 36 ملین روپے کی اضافی آمدن حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے یونیورسٹی کو مزید فعال، بااختیار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Address

Nisar Plaza , Building No 3 District Tank KPK
Tank
29470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public & Tank News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share