20/11/2025
ٹانک؛
اکاونٹ دفتر کی طرح دیگر دفاتر بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک منتقل کیے جائیں اکاونٹ دفتر کی منتقلی پر ہم ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کے مشکور ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ ایری گیشن کے دفتری امور بازارکے دکانوں اور مختلف مارکیٹ میں سر انجام دیئے جا رہے ہیں جو خلاف قانون عمل ہیں ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر یونین اپر وزیرستان کے بادشاہ دین ،کمال خان ،عبدالقیوم برکی اور نور عالم محسود نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئےکیا ان کا کہنا تھا کہ جو افسران ٹانک اور وزیرستان میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دینا چاہتے ان کا فوری تبادلہ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر اپر وزیرستان عوامی مشکلات کے پیش نظر تمام دفاتر کو ٹانک اور وزیرستان منتقل کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کریں ورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے