
06/09/2025
اسلامک ماڈل ہائی سکول اماخیل ٹانک کے ہونہار طالب علم محمد حاشر ولد نذیر گل کو ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں حضور ﷺ کی شانِ اقدس میں بہترین نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے پر نقد انعام حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ تقریب عید میلادالنبی ﷺ اور 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایس آر ایس پی–پی پی اے ایف پروجیکٹ LACIP II کے تحت ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد یوسف، اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ملک ساجد علی سمیت دیگر افسران، علماء کرام، اسکول و مدرسہ کے طلباء اور منتخب نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب میں بچوں اور علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ اور یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے شاندار تقاریر اور نعتیں پیش کیں، جنہیں حاضرین نے نہایت پسندیدگی اور خلوص سے سراہا۔