World's Largest Earth Filled Dam. Backbone & Tourist Attraction of Pakistan (Old Page Disabled)
18/08/2025
رنگ بدلتا ہے آسمان کیسے کیسے
۔
۔
۔
14/08/2025
غازی بیراج پر آج باجوں اور سائلنسرز کا راج ہے
14/08/2025
آج یوم آزادی کے موقع پر تربیلا ڈیم پروجیکٹ کہ جنرل مینیجر انور شاہ صاحب کی صدارت میں جشن ازادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف انجینیئر سول تربیلا ٹی ڈی پی۔ایس ای سروسز ۔سیکورٹی فورس کے کرنل ۔میجر سمیت دیگر افسران بالا کے ساتھ ساتھ تربیلا مزدور یونین کے چیئرمین خیر الزمان صاحب اور لیبر یونین کے دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
جنرل منیجر تربیلہ ٹی ڈی پی اور چیف انجینیئر سول تربیلا ٹی ڈی پی نے مل کر پرچم کشائی اور واپڈا سیکورٹی فورس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں
جنرل منیجر تربیلا ٹی ڈی پی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان کی 78 سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور جنرل مینیجر تربیلا ڈی ڈی پی نے اور چیف انجینیئر سول تربیلا ٹی ڈی پی نے ایک ایک پودا بھی لگایا جس کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہے۔
Picture credit: Tarbela live
13/08/2025
یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے واپڈا آفیسرز کلب تربیلہ کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
12/08/2025
Mighty Wall of Tarbela Dam
13/03/2025
"تربیلا ، منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا"۔
اس طرح کی بات کا ہر گز یہ مطلب نھیں ہوتا کہ پانی بالکل خشک ہوگیا۔ اس طرح ڈیم بھر گیا (ڈیم بھر تا نھیں بلکہ ڈیم کا ذخیرہ (reservoir) بھر جاتا ہے) کا ہر گز یہ مطلب نھیں کہ ڈیم کے ٹاپ لیول تک پانی پہنچ گیا۔
جب بھی ڈیم بنایا جاتا ہے تو اس میں ایک ڈیڈ لیول رکھا جاتا ہے ۔ اس لیول کے نیچے حصے کو آئندہ سالوں میں آنے والے مٹی کو ضم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں موجود پانی کو مچھلیوں کے افزائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیڈ لیول اس لیے کہتے ہے کہ اس لیول کے نیچے پانی کو نکال نھیں سکتے یا نکالا نھیں جاتا۔ اس لیول کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل یعنی اونچا کیا جاتا ہے کیونکہ ڈیم کے ذخیرے میں مٹی آتی رہتی ہے ۔
تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول سال 1984 میں 1369 فٹ سطح سمندر سے اونچائی پر تھا جبکہ آج کل یہ لیول 1402 فٹ پر ہے جس کا مطلب 30 سالوں کے بعد سے 34 فٹ ،مٹی کی وجہ سے اونچا کرنا پڑا ہے
اس طرح اگر منگلا کی بات کی جاے تو اس کا ڈیڈ لیول سال 1985 میں 1040 فٹ اونچائی پر تھا ۔ اج کل 1050 فٹ پر ہے جس کا مطلب ہے 10 فٹ ڈیڈ لیول اونچا کرنا پڑا ہے
Be the first to know and let us send you an email when I Love My Tarbela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.