22/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ احمد ندیم ہاشمی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک منگڑوٹھہ کا دورہ کیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر کائنات نصیر نے انہیں کلینک کے انتظامات، مریضوں کے علاج اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور بہترین انتظامات پر ڈاکٹر کائنات نصیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ مریضوں سے علاج و معالجہ کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی محمد خرم حبیب بھی ہمراہ موجود تھے۔