Khushhal Taunsa

Khushhal Taunsa گودا جمیل کا رابطہ کریں
0334-6014678
(1)

تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔اللہ پاک کے کرم اور آپ سب کی محبتوں کی بدولت آج میں جو کچھ بھی ہوں، وہ آپ سب کا احسان ہے...
03/08/2025

تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
اللہ پاک کے کرم اور آپ سب کی محبتوں کی بدولت آج میں جو کچھ بھی ہوں، وہ آپ سب کا احسان ہے۔
میں تہہ دل سے اپنے ان دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، چاہے وہ تعریف ہو یا تنقید۔
میں تنقید سے کبھی نہیں گھبرایا، کیونکہ میرا کام ہے محنت کرنا اور سچ کو سامنے لانا۔
جن دوستوں کو تنقید کا حق حاصل ہے، ان کا بھی دل سے شکریہ — کیونکہ میرا دل بڑا ہے، اور میں ہر بات کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔
جہاں بھی جاتا ہوں، دوستوں کی محبت اور عزت ملتی ہے۔
یہی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
اللہ سب کا حامی و ناصر ہو.

03/08/2025

سنگھڑ تل، تونسہ شریف – 3 اگست
کوہِ سلیمان میں حالیہ بارشوں کے بعد سنگھڑ تل کے علاقے میں رود کوہی کا بہاؤ جاری ہے۔ اور اس کا آخری رخ دریائے سندھ کی جانب ہے۔

03/08/2025

نوجوانوں کے لیے پیر اقبال مہڑہ کا بہت بڑا مسیج سنیے ان کی زبانی عوام سے اپیل اپنے بچوں کو نصیحت کریں پوسٹ کو زیادہ شیئر کریں

03/08/2025

یہاں روڈ قادکہ (کوہِ سلیمان) سے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے۔
پہاڑوں سے پتھروں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے — مسافر گاڑیاں پھنس چکی ہیں، راستہ مکمل بند ہو گیا ہے۔
اگر یہ روڈ محفوظ اور مکمل بنا دیا جائے، تو بلوچستان تک کا طویل سفر صرف منٹوں میں طے کیا جا سکتا ہے۔
لیکن ہر بارش کے بعد یہ علاقہ ایک موت کا منظر پیش کرتا ہے۔
مون سون کا سیزن آ چکا ہے — مزید تاخیر اب جان لیوا ہو سکتی ہے!
📢 ویڈیو کو شیئر کریں تاکہ یہ آواز متعلقہ حکام تک پہنچے اور اس اہم روڈ کی تعمیر فوری ممکن بنائی جائے۔




ہنگامی اطلاع – درگ، کوہِ سلیمان بارش کی صورتحال ⚠️درگ، ہتھی ماڑ اور سیماڑ کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے، جس کے باعث در...
02/08/2025

ہنگامی اطلاع – درگ، کوہِ سلیمان بارش کی صورتحال ⚠️
درگ، ہتھی ماڑ اور سیماڑ کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے، جس کے باعث درگ لہڑ میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔ اس لہڑ کا پانی تونسہ تل سے گزرتے ہوئے رود کوہی کے ذریعے دریائے سندھ کی طرف روانہ ہوگا۔
لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رابطہ کریں۔
یہ پانی رات کے وقت یا کل کسی بھی وقت پہنچ سکتا ہے، متعلقہ ادارے الرٹ رہی

02/08/2025

آنے والے دنوں کی موسم کی اپڈیٹ اس ویڈیو میں تفصیل کے ساتھ سنیں

29 جولائی کو جو موسمی اپڈیٹ ہم نے دی تھی، وہ بالکل سچ ثابت ہوئی ہے۔
اس وقت درگ میں زبردست بارش ہو رہی ہے، اور کوہِ سلیمان کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
امکان ہے کہ کل کسی بھی وقت سنگھڑتل میں پانی آ سکتا ہے۔
مزید تفصیلات، اور آئندہ دنوں کی مکمل موسمی صورتحال جاننے کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
ویڈیو میں مکمل معلومات موجود ہیں

یہ پکچر موسم سرما کا جب موسم سرما عروج پہ تھا ہم کھانا کھانے گئے تھے خدا کو راضی کرنا بہت آسان ہے انسان کو راضی کرنا بہت...
02/08/2025

یہ پکچر موسم سرما کا
جب موسم سرما عروج پہ تھا ہم کھانا کھانے گئے تھے
خدا کو راضی کرنا بہت آسان ہے انسان کو راضی کرنا بہت مشکل
ہمسایہ ہو مخلص ہو
ہمسایہ ہمسایہ کا کام آتا ہے
ہمسایہ سے محبت کرنا یہ انسانیت کے زمرے میں آتا ہے

ہمسائے کے کچھ حقوق ہوتے ہیں
سچ بات کرنا سب سے بڑا جرم ہے
سچ کچھ لوگوں کو کڑوا لگتا ہے
جب سچ بولے گے تو اکیلا رہے جائے گے
سچ بولیں اکیلا رہنا بھی بہتر ہے اصول کے مطابق چلیں لوگوں کی باتیں پہ مت آنا
اپنے آپ کو مضبوط رکھیں محنت کریں سب کچھ ہو جائے گا
اپنا دل صاف رکھنا ہر بندے کے لیے
دھوکہ ہمیشہ اپنوں سے ملتا ہے
جو اپنا دیا ہؤا زخم کبھی بھی ختم نہیں ہوتا
جو دوستوں سے ملتا ہے محبت کبھی اپنے سے نہیں ہوتا
میری کامیابی میری دوستوں کی وجہ سے اور یہ دوستوں کی کامیابی ہے

02/08/2025

⚠️ خطرناک حادثہ

ضلع موسیٰ خیل جانے والی ویگن اور تونسہ کی جانب آنے والا لوڈ ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو تونسہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عوام سے احتیاط کی اپیل ہے۔

02/08/2025

عوامی شکایت – وہوا روڈ، ماڈل بازار تونسہ شریف

وہوا روڈ تونسہ شریف پر ماڈل بازار کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
راستہ مکمل بلاک ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہے۔
سوال یہ ہے:
روڈ کو کلیئر کون کرے گا؟
ٹی ایم اے اور میونسپل کمیٹی کا عملہ کہاں ہے؟
عوام کی سہولت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ راستہ کھولا جا سکے اور روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو

01/08/2025

🚨 قادکہ روڈ پر خطرہ!
کوہِ سلیمان کے علاقے قادکہ میں بارش کے بعد پہاڑوں سے پتھر گرتے ہیں اور شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔ راستے بند ہو جاتے ہیں، مسافر گاڑیوں میں پھنس جاتے ہیں۔
⚠️ خطرناک موڑ
⚠️ سلائڈنگ کا خطرہ
⚠️ جانوں کا خطرہ
قادکہ روڈ اور گنجیالی پل مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ راستہ ملے۔ مون سون کا سیزن آ چکا ہے، مزید تاخیر نقصان دہ ہو گی۔
ویڈیو کو شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکام تک پہنچے۔



آج کا موسم – گودا جمیل کے ساتھالحمدللہ! آج پاکستان کے کئی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بادلوں سے بھرا ہوا ہے۔یہ سلسلہ 2 ا...
01/08/2025

آج کا موسم – گودا جمیل کے ساتھ
الحمدللہ! آج پاکستان کے کئی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بادلوں سے بھرا ہوا ہے۔
یہ سلسلہ 2 اگست تک، اور دوسرا سلسلہ 3 سے 7 اگست تک جاری رہے گا۔
یاد رکھیں! گودا جمیل آپ کو سب سے پہلے مستند اپڈیٹ دیتا ہے۔
✅ پوسٹ شیئر کریں
✅ پیج خوشحال تونسہ فالو کریں
✅ کمنٹ میں بتائیں: آپ کے علاقے کا موسم کیسا ہے؟

آپ کا بھائی – گودا جمیل

Address

Taunsa

Telephone

+923316891401

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushhal Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share