DREAM WORLD News

DREAM WORLD News we are working for help people

15/05/2025

تونسہ شریف
رپورٹ ۔ سید صغیر شاہ
جہاز چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے تینوں سگے بھائیوں جلو والی کے رہائشی محمد ہاشم ، محمد عاصم ، محمد صابر کی میتوں کو تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد والد رب نواز لغاری کے حوالے کر دیا
میتوں کو تونسہ ہسپتال سے آبائی وطن جلو والی روانہ کردیا گیا
المناک سانحہ پر والد اور اہل علاقہ کے عوام کی ہر آنکھ اشکبار تھی
اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے
لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے

15/05/2025

CCTV Footage of Road Traffic Accident in front of Taj Mahal Hotel, Taunsa Sharif.

12/05/2025

خبرغم
ریتڑہ: ماسٹر نزیر احمد خاکی ملکانی ملوڑ بقضاء الٰہی وفات پا گئے
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

خیال کی جنگ 👥وہ ایک جسم فروش عورت تھی اسے ایک مرد ملا جو بہت امیر کبیر آدمی تھا وہ نیکی کرنا چاہتا تھا بہت بڑی نیکی اس م...
05/12/2024

خیال کی جنگ 👥

وہ ایک جسم فروش عورت تھی اسے ایک مرد ملا جو بہت امیر کبیر آدمی تھا
وہ نیکی کرنا چاہتا تھا بہت بڑی نیکی
اس مرد نے جسم فروش عورت کا ہاتھ پکڑا
اور اسے غلاظت سے باہر نکال کر بڑی محبت سے اس کے ساتھ شادی کر لی
عزت دی. گھر دیا ، ہر وہ خوشی فراہم کی جو ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے

اور پھر کچھ عرصہ بعد اس کا مرد کرپشن میں ۔پکڑا گیا تو وہ حوالات میں ملنے گئی اور آہستگی سے بولی

اگر حرام ہی کھلانا تھا تو میری کمائی میں کیا برائی تھی...؟؟؟

سود خوری نا جائز منافع خوری کرپشن لوٹ مار ناجائز قبضوں جھوٹ اور دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے رشوت سمیت ہر قسم کی دلالی اور ناجائز دولت حرام کمائ ہی ہوتی ہے۔
صرف طوائف کی کمائ اور اسکی دلالی کو ہی
حقارت کی نظر سے دیکھ کر حرام کیوں سمجھا جاتا ہے.

CoPy..............................................

04/12/2024

سندھ تا کشمیر بارشوں کی صورتحال ۔
نئے سلسلے کی پیشگوئی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان۔سموگ اور دھند کی صورتحال ۔
کن علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔۔۔Have a nice day..🤗 Today's Weather Forecast 😊💖

04/12/2024

🥀 _*اللہ کے پاس اپنا مال جمع کروالو*_ 🥀

ایک عورت اپنے شوہر کے تنگ حالات کی بنا پر ایک خوش حال آدمی کے گھر گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا ایک خادم باہر آیا اور اس سے پوچھا:
تم کیا چاہتی ہو؟
عورت نے کہا: میں تمہارے مالک سے ملنا چاہتی ہوں
خادم نے پوچھا: تم کون ہو؟
عورت نے کہا: اسے بتاؤ کہ میں اس کی بہن ہوں
خادم جانتا تھا کہ اس کے مالک کی کوئی بہن نہیں ہے تو وہ اندر گیا اور اپنے مالک سے کہا
دروازے پر ایک عورت ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ آپ کی بہن ہے
مالک نے کہا: اسے اندر لے آؤ
عورت اندر آئی مالک نے اس کا خوش دلی سے استقبال کیا اور پوچھا تم میرے کس بھائی کی بہن ہو؟
اللہ تم پر رحم کرے
عورت نے کہا: میں آدم کی بیٹی ہوں
خوشحال آدمی نے اپنے دل میں سوچا یہ عورت واقعی بے یار ومددگار ہے میں پہلا شخص ہوں گا جو اس کی مدد کرے گا
عورت نے کہا: اے میرے بھائی شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟
آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہوجائے گا لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا
خوشحال آدمی نے کہا: دوبارہ کہو
عورت نے کہا: اے میرے بھائی شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟
آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہوجائے گا لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا
خوشحال آدمی نے کہا: ایک مرتبہ اور کہو
عورت نے تیسری بار کہا پھر خوشحال آدمی نے چوتھی بار کہا: دوبارہ کہو
عورت نے کہا: مجھے نہیں لگتا کہ آپ نے مجھے سمجھا ہے اور دوبارہ کہنا میرے لیے ذلت ہے میں نے کبھی اپنے آپ کو اللہ کے سوا کسی اور کے سامنے ذلیل نہیں کیا
خوشحال آدمی نے کہا: اللہ کی قسم مجھے تمہاری بات کی خوبصورتی پسند آئی اگر تم ہزار بار بھی دہراتی تو میں ہر بار کے بدلے تمہیں ہزار درہم دیتا
پھر اس نے اپنے خادموں سے کہا: اسے دس اونٹ دس اونٹنیاں جتنی چاہے بھیڑیں اور جتنا چاہے مال و دولت دے دو تاکہ ہم قیامت کے دن کے لیے کچھ کام کریں ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا
غریبوں کو مت بھولو کیونکہ اللہ غنی ہے اور ہم فقیر ہیں
اس پوسٹ میں ہر مالدار کے لئے سبق ہے اللہ کے پاس اپنا مال جمع کروا لو

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائے*_
_*خواہش صرف اتنی ہے کہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_copy

04/12/2024

اناللہ واناالیہ راجعون 😭😭😭
بستی ڈگروالی حافظ محمد ایوب لاہور میں روڈ حادثہ میں جان کی بازی ہار گے مرحوم لاہور میں دین کی پڑھائی کر رہے تھے ، کار ایکسیڈینٹ میں شہید ہو گئے
اللہ پاک جنت میں اعلی مقام عطا کرے ( آمین ) 😭

04/12/2024

جہلم جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کا پشاور انٹر چینج پر شاندار استقبال...🔥

03/12/2024

تونسہ شریف: سونرہ موڑ پر مویشیوں سے لوڈ ڈالے کی ٹکر ۔ ٹبی قیصرانی کا موٹرساٸیکل سوار موقع پر جاں بحق ۔

وہوا منشیات کے خلاف جنگ تمام دوست منشیات کے خلاف مہم چلانے میں بھرپور ساتھ دیں انسانیت کو بچانے کی خاطر کندھے سے کندھا م...
02/12/2024

وہوا منشیات کے خلاف جنگ
تمام دوست منشیات کے خلاف مہم چلانے میں بھرپور ساتھ دیں انسانیت کو بچانے کی خاطر کندھے سے کندھا ملا کر انسان دوستی کا ثبوت دیں 20 دسمبر وہوا میں منشیات کے خلاف عالی شان جلسہ منشیات مٹانے میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔

ہم قوم بچانے نکلے ہیں
آؤ ہمارے ساتھ چلو
منشیات کو مٹانے نکلے ہیں
آؤ ہمارے ساتھ چلو

Address

P/O Retra Tehsil Taunsa D G Khan
Taunsa
32040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DREAM WORLD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share