Saghir Shah Taunsvi

Saghir Shah Taunsvi News analysis & entertainment

10/09/2025

تونسہ شریف
تمن قیصرانی بستی بیروٹ مندوانی کے معروف سنگر مقصود قیصرانی نے اپنی سریلی اور دلکش آواز میں بلوچی گیت سے فن کا مظاہرہکرتے ہوئے

10/09/2025

السّلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ❤️

09/09/2025

تونسہ شریف کے نواحی علاقے سوکڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تین اوباش افراد نے 16 سالہ نوجوان اللہ ڈتہ ولد اللہ وسایا کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ نوجوان کی والدہ اپنے بیٹے کے ہمراہ کلمہ چوک تونسہ میں مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ مظاہرے میں مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے

متاثرہ خاندان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور ڈی ایس پی تونسہ سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے

08/09/2025

تونسہ شریف
تمن قیصرانی بستی بیروٹ مندوانی کے معروف سنگر مقصود قیصرانی نے اپنی سریلی اور دلکش آواز میں بلوچی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ ان کے فن کا مظاہرہ سننے والوں کے دلوں کو چھو گیا
عرفان یونیک کے ڈیرے پر محفل میں ایک روح پرور سماں بندھ گیا
اس موقع پر مقامی فنکار جہانزیب علی قیصرانی نے طبلے پر کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، جن کی جاندار تھاپ نے گیت کو مزید جاذبِ نظر اور دلکش بنا دیا
✨ یہ محفل مقامی ثقافت اور روایتی موسیقی کی بہترین عکاسی تھی جس نے بلوچی لوک گائیکی کی خوبصورت جھلک پیش کی

08/09/2025

تونسہ شریف میں آسمان پر بادل منڈلانے لگے
ہلکی پھلکی کنڑ منڑ شروع
آپ کے علاقے میں موسم کی صورتحال کیا ہے
آگاہ ضرور کیجئے گا

08/09/2025

تونسہ شریف میں آسمان پر بادل منڈلانے لگے
ہلکی پھلکی کنڑ منڑ شروع

07/09/2025

جت والا منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا

تونسہ شریف
تھانہ ریتڑہ کی حدود میں جت والا منڈی کے قریب
فائرنگ سے 16 سالہ محمد ارشاد ولد یار محمد قوم بولانی ٹانگ میں فائرنگ سے زخمی ہو گیا ملزمان محمد ارشاد سے 2 لاکھ 79 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے اور ساتھ میں گائے کا بچھڑا بھی لے گئے ریسکیو 1122 نے زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے

06/09/2025

تونسہ شریف
12 ربیع الاول کا مرکزی سالانہ جلوس جشنِ عید میلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا جلوس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بے انتہا تعداد نے شرکت کی اور فضا نعرۂ تکبیر و رسالت سے گونجتی رہی
جلوس کی قیادت معروف مذہبی شخصیت خواجہ اللہ بخش معینی نے کی۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی مقررہ منزل پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر عمرہ کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی جس میں محلہ حنفیہ تونسہ کی رہائشی خوش نصیب خاتون کے نام عمرہ کی ٹکٹ نکلی
ریگولیشن آفیسر قاضی محمد نعیم ، محمد شفیق میانہ ودیگر اہلکاروں کی جانب سے جلوس میں شریک عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر پھول نچھاور کئے گئے
تھانہ سٹی تونسہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے گئے

06/09/2025

ڈیرہ غازی خان
سردار فتح محمد خان بزدار کارڈیالوجی ہسپتال میں سینئر صحافی ملک منصور احمد کی عیادت کی

سردار فتح محمد خان بزدار کارڈیالوجی ہسپتال میں زیرِ علاج سی او المنظور نیوز گروپ تونسہ، سابق چیئرمین یوسی ڈونہ ملک منصور احمد کی عیادت کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی ملک ظفر اقبال بھی موجود تھے
سینئر صحافی ملک منصور احمد کو گزشتہ روز طبیعت کی ناسازی کے باعث سردار فتح محمد خان بزدار کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا الحمدللہ اب ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ملک منصور احمد کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے

Address

Taunsa

Telephone

+923458980989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saghir Shah Taunsvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saghir Shah Taunsvi:

Share