Jafar Ali Official

Jafar Ali Official Learn Quran, Tajweed, and Arabic! Join our academy, offering courses for children and adults. Start your journey today. Call us now on WhatsApp: +923456767457

Quran Memorization

Tajweed, Arabic Language

Classes are available online.

27/05/2026

🚨*اہم اعلان*

💥 اس شدید گرمی میں قربانی کا گوشت کھاتے وقت اپنی داخلہ پالیسی کا خاص خیال رکھیں۔ ✅

*ورنہ یاد رکھیں...*

💥 اندرونی خلفشار اس حد تک بڑھے گا کہ آپ کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہو جائے گی۔ ✅

💥 *جس پر پھر آپ کی اپنی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں رہے گا*✅💯😍😎🫵

27/05/2026
عید الاضحیٰ کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات اور چاہتوں کو...
27/05/2026

عید الاضحیٰ کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات اور چاہتوں کو قربان کریں۔ یہ دن صرف گوشت کھانے کا نہیں، بلکہ اطاعت، ایثار اور بندگی کا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو اللہ اور رسول ﷺ کی ہدایت کے مطابق ڈھالیں، دنیا کی نہیں بلکہ اللہ کی سنیں، کیونکہ بالآخر جوابدہی اسی کے سامنے ہے۔ اس عید پر ہم فلسطین اور کشمیر کے مظلوم بھائیوں کو نہ بھولیں، ان کی جدوجہد میں دعا، شعور اور حمایت سے شریک ہوں۔ پاکستان ہماری شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، آئیے اسے ایک اسلامی، مضبوط اور خوشحال ریاست بنانے کا عہد کریں۔ اگر ہم نے سچ میں قربانی، شعور، اور اصلاحِ ذات کا فیصلہ کر لیا ہے، تو یہی عید کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ عید الاضحیٰ مبارک

25/05/2026

سُبحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ
سُبحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
وَبِحَمْدِهِ استغفر اللہ

(جَزَى اللهُ عَنَّا مُحَمَّدًاﷺوَمَا هُوَا أَهْلُهُ )

24/05/2026

*پرامن زندگی کا سب سے خوبصورت اصول یہ ہے ،کہ اپنے دل کی قدر ان لوگوں کے لئے رکھیں ، جو تمھاری قدر جانتے ہوں ،*
ہر رشتے کو زبردستی نبھانا ،
انسان کو تھکا دیتا ہے ،
مگر متوازن تعلق
سکون دے جاتا ہے ،
جو آپ کو دے
اسے اہميت دو ،
جو آپ کا ساتھ دے
اس کے ساتھ کھڑے رہو ،
جو بار بار آپ کو نظرانداز کرے
اسے خاموشی سے
اپنی زندگی سے دور کردو ،
کیونکہ عزتِ نفس
کے ساتھ جینا
ہی اصل سکون ہے ،💯

17/05/2026

یہ عجب زمانہ آ گیا ہے کہ شہر کی روشنیوں میں بیٹھے لوگ کھیت کی مٹی سے اٹھنے والی آہوں کو سن ہی نہیں پاتے۔
سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کسان، بیوپاری اور مویشی پالنے والوں کو لالچی کہنا بہت آسان ہے، مگر کبھی کسی نے دو سال تک ایک قربانی کے جانور کے ساتھ جڑی محنت، فکر اور خرچ کا حساب بھی کیا؟
آج Multan کی منڈی میں بھی کوئی خاص تیزی نہ تھی۔ جانور وہی ساٹھ ہزار فی من کے حساب سے بک رہے تھے، حالانکہ یہی ریٹ عام دنوں میں بھی مل جاتا ہے۔
فرق صرف اتنا ہے کہ اب ڈیزل مہنگا ہے، چارہ مہنگا ہے، کیٹل فیڈ مہنگی ہے، ٹرانسپورٹ مہنگی ہے، منڈی فیس ہزاروں میں ہے، مگر کسان کی محنت آج بھی سستی سمجھی جاتی ہے۔
لوگ شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ قربانی کا جانور صرف “وزن” نہیں ہوتا، وہ دو سال کی امید، جاگتی راتوں اور رزق کی دعا کا دوسرا نام ہوتا ہے۔
کٹو جانور اور قربانی کے جانور کی پرورش میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
اگر آخر میں قصائی والا ریٹ اور قربانی والا ریٹ ایک ہی رہ جائے تو آخر کسان کیوں دو دانت ہونے تک انتظار کرے؟ کیوں اپنا سرمایہ دو سال باندھ کر نقصان خریدے؟
پچھلے سال جب گندم کا ریٹ گر کر دو ہزار روپے من تک آیا تو کچھ لوگوں نے خوشی منائی کہ اب شاید غریب کو سستی روٹی ملے گی۔
مگر کسان کے زخم پر خوشی منانے والوں نے یہ نہ سوچا کہ جب کھیت خسارے میں جائیں گے تو فصلیں بھی روٹھ جائیں گی۔
پھر یہی ہوا…
کسان نے گندم کم کاشت کی، اور اس سال ہر طرف گندم کی کمی اور مہنگائی کا شور سنائی دیا۔
جو لوگ کل کسان کے نقصان پر تالیاں بجا رہے تھے، آج وہی بازاروں میں گندم ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔
یاد رکھیں، جب کسان ٹوٹتا ہے تو صرف ایک انسان نہیں ٹوٹتا، پورا نظام بکھر جاتا ہے۔
اگر قربانی کے جانور پالنے والوں کو بھی مناسب معاوضہ نہ ملا تو آنے والے وقت میں اچھے جانور صرف تصویروں میں رہ جائیں گے، کیونکہ کوئی بھی شخص دو سال کی محنت صرف گھاٹا اٹھانے کے لیے نہیں کرتا۔
کسان منافع نہیں مانگتا، صرف اپنی محنت کی عزت مانگتا ہے۔
نجم بزدار
بزدار کیٹل فارم

14/05/2026

جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکلتا رہے گا آپ پر زوال نہیں آسکتا..!
خیر مطلب کہ " خشک پودوں کو پانی، شجر کاری، ایک پلیٹ کھانا، دکھ میں دلاسہ، پرندوں کو دانہ، حشرات کی خوراک اور ان جیسی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ سے لوگوں میں خوشیاں بانٹی جا سکتی ہیں۔"
Please follow me

14/05/2026

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
السلام علیکم, اے پاک پروردگار
ہم تجھ سے اور تیری دی ھوئی ہر ایک عنایت سے مکمل طور سے راضى ہیں۔
اے مالک کائنات ، ہم کو ہر قسم کی محتاجی ، آزمائش اور مایوسی سے پناہ دے۔
آمین یا رب العالمین

12/05/2026

*پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان*

Address

Taunsa
32100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jafar Ali Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jafar Ali Official:

Share