12/01/2024
آن لائن کمانے کے مختلف ذرائع
Freelancing
فری لانسنگ مطلب کسی بھی سکل ہنر کو آن لائن بیچنا
اکثر لوگوں کے لئے یہ ڈیسائد کرنا مشکل ہوتا ہے کے وہ کیا سکل سیکھیں کہاں سے شروعات کریں کیسے اس کام سے جلد ان لائن ارننگ شروع کریں۔
میں اپنے ایکپیرینس سے ہائی ڈیمانڈ سکلز اور ان کے بارے میں گائیڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔
Content writing
کانٹینٹ رائٹنگ قدرے آسان اور ہائی ڈیمانڈ سکل ہے اس کے لئے آپ کی انگلش اچھی ہونا ضروری ہے اور آپ 15 دن میں کانٹینٹ رائٹنگ سیکھ کر ان لائن بزنس فیسبک پیجز ویب سائٹس کے لئے کانٹینٹ لکھ کر اپنی سروسز دے کر جلد اچھی ارننگ سٹارٹ کر سکتے ہیں
Copy writing
کانٹینٹ رائٹنگ اور کاپی رائٹنگ میں فرق اتنا ہے کہ کانٹینٹ رائٹنگ میں بتایا جاتا ہے اور کاپی رائٹنگ میں بیچا جاتا ہے۔ مطلب کانٹینٹ رائٹنگ میں کسی چیز کی مکمل انفارمیشن بتائی اور کاپی رائٹنگ میں مختصر اور جاندار الفاظ لکھ کر کسٹمر کو متوجہ کیا جاتا ہے
Digital marketing
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہائی ڈیمانڈ سکل ہے جس کی ہر بزنس کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے ہر بزنس کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹر چاہئے ہوتا ہے کیونکہ جب تک وہ مارکیٹنگ نہیں کریں گے تو ان کی برانڈ اویرنس نہیں ہو گی برانڈ اویرنس نہیں ہو گی تو سیلز نہیں ہوں گی ،اس سکل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے آپ ان سکلز کی بیس پر اپنا آن لائن بزنس سٹارٹ کر سکتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بہت سی چیزیں آجاتی ہیں لیکن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چار مین شاخیں ہیں
Social media marketing, SEO ( search engine optimization) SEM (search engine marketing paid ads) , email marketing
اس کے علاوہ performance marketing
affiliate marketing, influencer marketing, content marketing, inbound marketing,
بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ہی فال کرتی ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں تو پہلے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کسی ایک subfield سے شروعات کریں اس میں ایکسپرٹ بنیں پھر دوسری فیلڈ میں جائیں کیونکہ full stack digital marketer بننے میں ایک سے دو سال کا وقت درکار ہوتا ہے
Amazon Virtual assistant
ورچوئل اسسٹنٹ آج کے دور کی مشہور اور ان ڈیمانڈ سکل ہے اس میں آپ جو لوگ امیزون پر بزنس کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ امیزون ایکسپرٹ نہیں ہیں آپ ان کا امیزون اکاؤنٹ مینیج کرتے ہیں اور ایک کسٹمر سے مہینہ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک چارج کرتے ہیں جتنے آپ ایکپسرٹ ہوں گے اتنی زیادہ آپ منتھلی فیس لیں گے۔یہ سکل آپ تین مہینے میں سیکھ جائیں گے
اور یقین کریں کے کاش میں آپ کو سمجھا سکوں اس وقت بہت سے بزنس کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ان کا بزنس مینیج کر سکیں
Web development /graphic designing/video editing
یہ سب بھی ان ڈیمانڈ سکلز ہیں لیکن اب اتنا کمپیٹیشن ہو چکا ہے کے لوگ 10 ہزار میں ویب سائٹ بنا دیتے ہیں 500 میں لوگو ڈیزائن کر دیتے ہیں اور ان سکلز کا تقریباً سب کام اب Ai tools سے ہو جاتا ہے اگر پھر بھی آپ کا ان سکلز میں انٹرسٹ ہے تو آپ سیکھ سکتے ہیں
میرے مطابق ان سب سکلز میں سے آسان اور ہائی ڈیمانڈ جو تین سکلز ہیں وہ کانٹینٹ رائٹنگ ورچوئل اسسٹنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے اور ان سکلز کا سب سے بڑا فائدہ ہے آپ فیوچر میں اپنا خود کا آن لائن بزنس بھی سٹارٹ کر سکتے ہیں.
ان سب سکلز کے لئے کسٹمر آپ فیسبک گروپس یا فائیور اور اپ ورک پر اپنی پروفائل بنا کر حاصل کریں گے۔اور جب آپ کسی ایک سکل میں ماہر ہو جائیں تو مختلف سکل کے ماہر 3.4 لوگوں سے مل کر اپنی مارکیٹنگ ایجنسی بنا کر 4.5 سکلز بھی بیچ سکتے ہیں
Passive income
پیسو انکم میں آپ کا یوٹیوب چینل اور بلاگنگ ویب سائٹ آجاتی ہے اوپر جو سکلز بتائی گئی ہیں ان میں ارننگ کے لئے آپ کو کلائنٹ کی ضرورت ہوتی ہے مطلب کلائنٹ ہو گا تو ہی ارننگ ہو گی ، لیکن اپنے یوٹیوب چینل اور بلاگ سے ارننگ کے لئے آپ کو کلائنٹ کے بجائے ویوز اور ٹریفک کی ضرورت ہوتی ہے، بہرحال یہ تھوڑا لانگ ٹرم کام ہوتا ہے کیونکہ آپ اچھا کانٹینٹ بنائیں گے ویڈیوز آرٹیکل اپلوڈ کرتے رہیں اپنے چینل اور بلاگ کی ایس ای او کرتے رہیں تو ہی ویوز اور ٹریفک آئے گی لیکن اس کام میں ارننگ کی کوئی حد نہیں ہوتی ایک دفعہ آپ کا چینل یا بلاگ مونیٹائز ہو گیا تو پھر آپ سو رہے ہوں پھر بھی آپ کے ویوز پہ پیسے بن رہے ہوتے ہیں
Out sourcing
آؤٹ سورسنگ مطلب آپ کسی سکل کے متعلق کسی حد تک نالج رکھتے ہیں لیکن کام کرنا نہیں جانتے لیکن اگر آپ کو اس سکل کا کلائنٹ ملتا ہے تو آپ اس سکل کے ایکسپرٹ سے کلائنٹ کو کام کروا کر دیتے ہیں اور 50/50 ارننگ شیئرنگ کرتے ہیں، آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بڑے بڑے ایکسپرٹس اور فری لانسرز وقت کی کمی ہونے کے باعث آؤٹ سورسنگ ہی کرتے ہیں
Instagram influencers
اگر آپ کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ یا اس سے زیادہ فالورز ہیں اور آپ کی پوسٹس پر اچھی انگیجمنٹس آتی ہیں تو بزنسز کی پروموشن کر کے ان کے لئے اپنی پروفائل پہ پوسٹ کر کے ان سے چارجز لیتے ہیں، اگین آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بہت سے انفلنسرز اس کام سے مہینہ 10 لاکھ سے اوپر کما رہے ہیں
E-commerce
ای کامرس مطلب کسی بھی پراڈکٹ کو آن لائن بیچنا
ای کامرس اپنا آن لائن بزنس ہوتا ہے جس میں آپ سکلز کی بجائے اپنی کوئی پراڈکٹ سیل کرتے ہیں یاد رکھیں بزنس ہمیشہ ہر چیز سے بہتر ہوتا ہے ای کامرس میں آپ اپنی کوئی پراڈکٹ آن لائن سیل کرتے ہیں،ای کامرس آپ مختلف ایک کامرس پلیٹ فارمز جیسے اپنے فیسبک پیج انسٹاگرام امیزون دراز ای بے وال مارٹ اٹسے وغیرہ جیسی مارکیٹ پلیس یا اپنی ویب سائٹ کہ تھرو کر سکتے ہیں
منقول
جواد شاہ