13/10/2025
تونسہ شریف
ڈولفن فورس تونسہ کے انچارج ڈاکٹر شفیق الرحمن قیصرانی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے
ڈاکٹر شفیق الرحمن نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ہمیشہ ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کی محنت، دیانت داری اور بہترین کارکردگی کے باعث انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
تونسہ کے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
💐 آپ کی ترقی آپ کی محنت کا ثبوت ہے!