31/08/2026
الحمدللہ! کارڈیالوجی ہسپتال ڈیرہ غازی خان واقعی ہمارے علاقے کے عوام کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے کارڈیالوجی ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے تمام موجودہ عملے کو، چاہے وہ چھوٹے سے چھوٹا ملازم ہو یا بڑے سے بڑا افسر، ڈاکٹرز ہوں، سرجنز ہوں، نرسز ہوں، پیرامیڈیکل سٹاف ہو، صفائی کا عملہ ہو یا دیگر تمام ملازمین، سب کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ تمام لوگ انتہائی خوش اخلاق، باکردار، مہربان اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آتے ہیں اور دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ خاص طور پر ڈاکٹر آصف ظریف صاحب کو بھی دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جو نہ صرف ایک بہترین ڈاکٹر بلکہ انتہائی اچھے، خوش اخلاق، نرم مزاج اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ ایسے ڈاکٹر اور ایسا خدمت گزار عملہ واقعی ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کارڈیالوجی ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے تمام ڈاکٹرز، سرجنز اور عملے کو ہمیشہ سلامت رکھے، انہیں مزید ہمت، طاقت اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ ہم سب عوام کی طرف سے آپ تمام لوگوں کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں اور آپ کی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ❤️🙏