08/07/2026
🚨 تھانہ وھوا جھنگی چیک پوسٹ
"
"
عوامی اپیل — جھنگی پل فوری توجہ 🚨
جھنگی پل پر قائم چیک پوسٹ کی وجہ سے راستہ مکمل یا جزوی طور پر بند ہے، جس کے باعث دو، تین نہیں بلکہ کئی دیہاتوں کی ہزاروں کی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ طلبہ، مریض، مزدور، سرکاری ملازمین اور عام شہری روزانہ آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
متعلقہ حکام فوری طور پر متبادل راستے کا انتظام کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ گاڑیوں کی آمدورفت تقریباً ناممکن ہو چکی ہے اور موٹر سائیکل سوار بھی انتہائی دشواری کے ساتھ ادھر اُدھر سے راستہ بنا کر گزرنے پر مجبور ہیں۔
حکامِ بالا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ہمیں دوسرا پل بنا کر دیا جائے قانونی اور عملی حل نکالا جائے اور متاثرہ آبادی کو ریلیف فراہم کیا جائے
(اہل علاقہ)